ڈاکٹر منڈاویہ نے انسانی اور جانوروں کی صحت پر کیمیائی کھاد کے منفی سنگین نتائج پر روشنی ڈالی، جیسا کہ ان علاقوں میں بیماریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھا گیا ہے جہاں ضرورت سے زیادہ کیمیائی کھاد کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ “زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں زرعی نظام کو اس طرح مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم مٹی کی زرخیزی کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کی صحت پر سمجھوتہ نہ کریں۔” اس ورکشاپ میں، ڈاکٹر منڈاویہ نے ہمارے ملک کے سائنسدانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،
“ہم سائنسدانوں اور قوم کے لیے ان کی خدمات کا جشن مناتے ہیں، لیکن اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حل نکالیں جن سے لوگوں کی امنگیں پوری ہوں اور جو زراعت نیز مٹی کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دیں ۔ اس کے ساتھ ہی ان حلوں کو اس انداز میں شیئر کرنے کی ضرورت ہے جن کو کسان سمجھ سکیں اور ان پر عمل درآمد کر سکیں۔
حکومت اور زرعی شراکت داروں کے درمیان مشاورت اور ان کی تجاویز اور آراء کو پالیسیوں میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے،
ڈاکٹر منڈاویہ نے ملک بھر میں ایسی مشاورتوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
“غیر متوازن طریقے سے زراعت میں غذائی اجزاء کا زیادہ استعمال مٹی کی زرخیزی اورصحت کو کم کرنے کا باعث بنا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ تمام شراکت دار اور حکومت زراعت پر کیمیائی کھاد کے منفی اثرات کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ یہ بات کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں مٹی کی صحت اور پائیداری کے لیے کیمیائی کھادوں پر انحصار کم کرنے کے لیے متبادل غذائیت کے فروغ کی حکمت عملی پر شراکت داروں کے ایک ورکشاپ میں کہی۔