Urdu News

اوڈیشہ میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 2014 سے پہلے صرف 3 سے بڑھ کر 10 ہو گئی

اوڈیشہ میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 2014 سے پہلے صرف 3 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے: جناب پردھان

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے تعلیم .  ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود. ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں  آج یہاں آئی سی ایم آر –ریجنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (آئی سی ایم آر) کی ملحقہ عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے آئی سی ایم آر اسکول آف پبلک ہیلتھ . اور بی ایس ایل III لیبارٹری کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ محترمہ اپراجیتا سارنگی بھی موجود تھیں۔ اوڈیشہ میں میڈیکل کالجوں

ہندوستان تحقیق کے معاملے میں عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ حالیہ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران ثابت ہوا ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا . کہ ہندوستان تحقیق کے معاملے میں عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران یہ ثابت ہوا ہے۔ آئی سی ایم آر کے سائنسدانوں کی تعریف کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ “ہندوستان نے دنیا میں پہلی کووڈ-19 ویکسین متعارف ہونے کے ایک. ماہ کے اندر اندر اپنی دیسی کووڈ-19 ویکسین تیار کی”۔

آئی سی ایم آر-آر ایم آر سی ، بھونیشور میں آئی سی ایم آر اسکول آف پبلک ہیلتھ اوربی ایس ایل  III لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر صحت نے طبی تحقیق کے دائرہ کار اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے سرکاری اور نجی تحقیقی سہولیات کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جناب دھرمیندر پردھان اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں. بھونیشور کے آئی سی ایم آر-آر ایم آر سی کی ذیلی عمارت  کا افتتاح کیا

اوڈیشہ میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 2014 سے پہلے صرف 3 سے بڑھ کر 10 ہو 

جناب دھرمیندر پردھان نے ایک دیسی ویکسین بنانے میں آئی سی ایم آر کے تعاون. اور کووڈ-19 وائرس کی نئی اقسام  کے جینوم کی ترتیب کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے . حفظان صحت  کے شعبہ میں ایک مثالی تبدیلی دیکھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی. کہ اوڈیشہ میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 2014 سے پہلے صرف 3  تھی جو اب بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔

Recommended