بھارت درشن

نمامی گنگے پروگرام کے تحت فنڈز کا موثر استعمال

نمامی گنگے پروگرام کے تحت فنڈز کا موثر استعمال

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ نمامی گنگے پروگرام  کا آغازدریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی احیاء کے لئے جون 2014 میں 31 مارچ 2021 تک کی مدت کے لیے کیا گیا تھا ۔ اس پروگرام کو بعد میں 31 مارچ 2026 تک بڑھا دیا گیا۔ مالی سال 15-2014 سے 31 اکتوبر 2022 تک صاف گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کیلئے  کل 13,709.72 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جن میں سے 13,046.81 کروڑ روپے  این  ایم سی جی  کیلئے ریاستی حکومتوں، صاف گنگا کیلئے ریاستی مشن (ایس ایم سی جی)کے ذریعے خرچ 7جاری کیے گئے ہیں جو مذکورہ مدت کے دوران پروگرام کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے جاری کیے گئے۔

نقد رقم کا بندوبست بھی بہتر ہوتا ہے۔تمام پانچ ایس ایم سی جیز

فنڈز کے موثر استعمال کے لیے این ایم سی جی نے مالی سال 2022-23 سے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ. (ٹی ایس اے) سسٹم میں مکمل طور پر منتقل ہو گیا ہے۔ ٹی ایس اے نظام ‘‘جسٹ اِن ٹائم’’(وقت پر) فنڈ کے جاری ہونے کو یقینی بناتا ہے. اس طرح ضمانت دینے والے  اداروں  میں فنڈز کے جمع رہنے کے امکان کو ختم کرتا ہے. اور اس طرح فنڈزیادہ موثر  طور پر جاری رہتا ہے اور نقد رقم کا بندوبست بھی بہتر ہوتا ہے. ۔تمام پانچ ایس ایم سی جیز اور این ایم سی جی سے براہ راست فنڈز حاصل کرنے والی گیارہ ایجنسیوں کو بھی اس میں شامل کرلیا  گیا ہے۔ ایس ایم سی جیز  اور این ایم سی جی دونوں . میں خرچ نہ ہونے والی بقیہ رقم کافی بچی رہتی ہے۔

پروجیکٹوں کی پیشرفت کو متاثر

نمامی گنگے پروگرام (این جی پی) کے تحت کل 406 پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں.جن میں سے 224 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ پروجیکٹوں کی وقت پر تکمیل اور فنڈز کے مزید استعمال کو تیز کرنے کے لیے ڈی او ڈبلیو آر. آر ڈی اینڈ جی آرکے سکریٹری  ، این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر فریقوں کے سینئر حکام فنڈ کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے مسلسل میٹنگیں کرتے ہیں۔  پروجیکٹوں کی پیشرفت کو متاثر کرنے والی مختلف رکاوٹوں جیسے کہ زمین کا حصول. یوٹیلیٹیز کی منتقلی کی اجازت، ریلوے، این ایچ اے آئی . روڈ کٹنگ ڈیپارٹمنٹ وغیرہ  کی منظوری کے معاملات کو بھی حل کیا گیا ہے۔  تاکہ پروجیکٹوں کی تیز تر تکمیل ممکن ہوسکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago