Categories: بھارت درشن

شادیوں کے سیزن کے باوجود سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نرمی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مقامی صرافہ مارکیٹ میں رواں ہفتے کے کاروبار کے دوران نرمی کا ماحول رہا۔ اس کاروباری ہفتے کے دوران سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود، کاروباری ہفتے کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 574 روپے فی 10 گرام کی کمی ہوئی، اس طرح یہ 47,544 روپے تک گر گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس ہفتے کے آغاز میں سونا 48,118 روپے کی سطح پر کھلا تھا، لیکن جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کمزوری دکھاتے ہوئے، یہ 47,544 روپے فی 10 گرام پر آگیا۔. جمعہ کو مارکیٹ کے اختتام پر 24 کیرٹ سونے کے  فی10 گرام،  47.544 روپے۔23 کیرٹ سونے 47.354 روپے، 22 کیرٹ سونے 43.550 سطح روپے اور  18 کیرٹ سونے 35.658روپے تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ چاندی نے اس ہفتے 63,095 روپے فی کلو پر تجارت شروع کی۔ لیکن جمعہ کو چاندی 60,843 روپے فی کلو پر بند ہوئی۔ اس طرح اس ہفتے کے کاروبار کے دوران چاندی کی قیمت میں 2,252 روپے فی کلو کی گراوٹ درج کی گئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago