Categories: بھارت درشن

مر کزی وزارت داخلہ نے بنگال کے تین لیڈران کی سیکورٹی ختم کی،کیا تینوں ہوں گے ترنمول میں شامل؟

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی چھوٹے بڑے لیڈر پارٹی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہو چکے ہیں۔ اب مرکزی وزارت داخلہ نے ایم پی سنیل منڈل، ایم ایل اے اشوک ڈینڈا اور ایم ایل اے ارندم بھٹاچاریہ کی مرکزی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ اس سے کئی دوسرے لوگوں کے ترنمول میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

سابق مرکزی وزیر بابل سپریو کے ترنمول میں شامل ہونے کے بعد اب کئی دیگر ایم ایل اے کے بھی ترنمول میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہیں۔ ایک دن پہلے مغربی بنگال کے وزیر صنعت اور ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ 10 بی جے پی ایم ایل اے جلد پارٹی چھوڑ دیں گے۔ اس کے بعد ہی مرکزی وزارت داخلہ کی یہ ہدایت آئی ہے۔

واضح ہو کہ جب سے مکل رائے نے بی جے پی چھوڑی ہے، بی جے پی لیڈر مسلسل پارٹی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہو رہے ہیں۔ انتخابات سے قبل ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی سنیل منڈل بھی ترنمول میں واپس آ گئے ہیں۔چرچہ ہے  کہ بی جے پی میں انتخابات سے پہلے گئے کئی لیڈر واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے ممتا بنرجی کی ریاستی حکومت کو خط لکھ کر مطلع کیا ہے  کہ ایم پی سنیل منڈل، بی جے پی ایم ایل اے اشوک ڈینڈا اور ایم ایل اے ارندم بھٹاچاریہ کی مرکزی سیکورٹی واپس لے لی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے اپنے خط میں ریاستی سطح سے تینوں کو فاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی صلاح دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  رائے گنج سے بی جے پی ایم ایل اے کرشنا کلیانی کے  باغی ہونے کی بھی خبر ہے۔ وہ بھی پارٹی کے خلاف بھی تیزی سے آواز اٹھا رہی  ہے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ سب ترنمول کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago