Categories: بھارت درشن

مہاراشٹر: فون ٹیپنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

ممبئی، 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹرا حکومت نے فون ٹیپنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ریاستی ڈائریکٹر جنرل پولیس سنجے پانڈے کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی کچھ اہم سیاسی افراد کے 2015 سے 2019 کے دوران غیر قانونی فون ٹیپنگ کی تحقیقات کرے گی۔ یہ فیصلہ وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے جمعہ کی رات دیر گئے لیا ہے۔

مقننہ کے حالیہ دو روزہ مون سون اجلاس میں حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی نے پچھلی فڈنویس حکومت میں نامور سیاسی شخصیات کے فونوں کے غیر قانونی ٹیپنگ کا معاملہ اٹھایا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پاٹول نے الزام لگایا تھا کہ سال 2016-17 میں جب وہ رکن پارلیمنٹ تھے تو ان کافون  ٹیپ کیاگیاتھا۔

انہوں نے اس کی اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر، وزیر داخلہ پاٹل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیر داخلہ نے جمعہ کے روز سینئر پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا تھا اور دیر رات اس معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ پاٹل نے کہا کہ فون ٹیپنگ کیس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی سچائی کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ فون ٹیپنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل پولیس سنجے پانڈے کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمشنر ریاستی انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ اور ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اسپیشل برانچ) اس تین رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago