بھارت درشن

ایک ضلع ایک پروڈکٹ

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب بتایا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 713 اضلاع کے 137 منفرد مصنوعات کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سفارشات اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے مشورے کی بنیاد پر ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔

جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع سے 15 منفرد مصنوعات کو خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ پیڑا، شہد، گڑ، ٹماٹر پر مبنی مصنوعات، مرچ پر مبنی مصنوعات، چونے پر مبنی مصنوعات، آم پر مبنی مصنوعات، امرود پر مبنی مصنوعات، کسٹرڈ ایپل پر مبنی مصنوعات، جیک فروٹ پر مبنی مصنوعات، آلو پر مبنی مصنوعات، پپیتے پر مبنی مصنوعات اور معمولی جنگلاتی پیداوار (املی، مہوا، چرونجی) ہیں۔

ایک ضلع ایک پروڈکٹ

ایک ضلع ایک پروڈکٹ کا انتخاب زراعت کی پیداوار، مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز، ایس ایچ جیز/ ایف پی اوز /کوآپریٹو/مائیکرو انٹرپرائزز جو ایک ضلع ایک پروڈکٹ کی پروسیسنگ میں مصروف ہیں، وغیرہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسی کے مطابق مطلع شدہ فہرست میں ترمیم متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے حکومت کی سفارش کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق موجودہ جدید کاری یا نئی مائیکرو فوڈ پروسیسنگ سہولت کے قیام کے لیے دلچسپی رکھنے والے فرد/اینٹی کو کریڈٹ سے منسلک سبسڈی دے رہا ہے۔ایف پی اوز/

مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا قیام

ایس ایچ جیز/کوآپریٹو/حکومت کے ذریعے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا قیام۔ ادارے؛ ایس ایچ جی اراکین کے لیے بیج کا سرمایہ؛ ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے لیے مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے منصوبے اور پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق تربیتی اداروں کے ذریعے صلاحیت سازی کی بھی حمایت کی جاتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago