وزیراعظم جناب نریندرمودی نے استاد بسم اللہ خان یوواپرسکار سے تفویض کئے جانے والے باصلاحیت نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے ۔
سنگیت ناٹک اکیڈمی کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیراعظم نے کہا :
‘‘باصلاحیت نوجوانوں کو مبارکباد ، جنھیں استاد بسم اللہ خاں یووا پرسکار سے نوازاگیاہے ۔ ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لئے نیک خواہشات ۔ میری خواہش ہے کہ وہ آنے والے وقت میں بھی بھارتی ثقافت اور موسیقی کو مسلسل مقبول بناتے رہیں ۔