Urdu News

ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں میں اعتماد پیدا کر رہی ہے حکومت: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 28 فروری (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پوسٹ بجٹ ویبینار میں کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کا اعتماد جیت رہی ہے، جس کے سبب عوام حکومت کو رکاوٹ نہیں بلکہ اے رفتار دینے والا سمجھ رہی ہے ۔وزیر اعظم آج “ایز آف لیونگ یوزنگ ٹیکنالوجی” کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے شہریوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔ حکومت کے ہر بجٹ میں شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی سمت میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی رابطے کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد پسماندہ اور محروم لوگوں تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے۔ اس کے نتیجے میں اب لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں بلکہ ایک عمل انگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں حکومت کی ترجیحات میں بہت تضاد تھا۔ سماج کا ایک طبقہ چاہتا تھا کہ ان کی زندگی کے ہر قدم پر حکومت کا اثر ہو یعنی حکومت ان کے لیے کچھ نہ کچھ کرے۔ اس وقت کی حکومت نے اس طبقے کو محرومی کا ہی احساس کرایا ۔

وزیر اعظم نے حالیہ برسوں کے تکنیکی پہلووں کا ذکر کیا جن کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو سہل بنایا گیا ہے۔ اس میں کوون ایپ، ایک ملک ایک راشن کارڈ جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس کے پورے عمل کو فیس لیس کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں حکومت کی کوششوں سے اب صورتحالمیں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے:وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ آج حکومت ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کا اعتماد جیت رہی ہے۔ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر سزا دینے کی تجویزکو ختم کررہی ہے اور چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے گارنٹر کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں حکومت کی کوششوں سے اب صورتحالمیں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ غریبوںکی زندگی کی ایز آف لیونگ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

Recommended