Categories: بھارت درشن

دوسری جنگ عظیم کا ایک سپاہی دیہی اعزاز سے سر فراز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راجستھان کے ضلع جھنجھنو کے بھوڑکی گاؤں کے بزرگ شہری اور دوسری جنگ عظیم کے سپاہی بوئت رام   ڈوڈی 98سال کو گاؤں والوں کی جانب سے ’گرام گورو سمان‘سے نوازا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فوج کے ریکارڈ کے مطابق بوئت رام  ڈوڈی جولائی 1923 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1942 میں فوج کے راجریف یونٹ میں شمولیت اختیار کی۔دوسری جنگ عظیم میں، لیبیا، جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے محاذوں پر  جاری جنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے لیبیا میں لڑائی کے فرنٹ لائن پر نیتا جی سبھاش چندر بوس سے بھی ملاقات کی۔ پہلی جنگ عظیم میں انہیں پیٹ میں گولی بھی لگی تھی۔ انہوں نے جنگ کے بعد بہادری کے  4 تمغے حاصل کیے۔ وہ 1957 میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔ وہ پچھلے 64 سالوں سے پنشن لے  رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 بوئت رام ڈوڈی  فوجیوں کے ضلع   جھنجھنومیں طویل ترین پنشنرز میں سے ایک ہیں۔ 1957 میں جب انہیں پنشن ملی تو وہ 16 روپے ماہانہ پنشن لیتے تھے جو اب بڑھ کر 35 ہزار ماہانہ ہو گیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں اس یونٹ کے بیشتر فوجی  محاذ پر ہی شہید ہوگئے۔ لڑائی کے بعد واپس وطن لوٹنے والوں میں شامل  بوئت رام  ڈوڈی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سے بھی ملاقات کی۔ انہیں گاؤں کے  سر پنچ نیمی  چندجانگیڑ   سمیت گاؤں والوں نے شال پہنا کر اور یادگار دے کر اعزاز سے نوازا۔   سب سے بزرگ شہری کے ہاتھوں اسٹیڈیم میں آم کا پودا لگوا کر شجر کاری بھی کی گئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago