Categories: بھارت درشن

وزیر اعلیٰ نے لیا کورونا کا دوسرا ڈوز، کہا ۔ ویکسی نیشن اور جانچ پر رہے گا زور

وزیر اعلیٰ نے لیا کورونا کا دوسرا ڈوز، کہا ۔ ویکسی نیشن اور جانچ پر رہے گا زور

17 اپریل کو گورنر کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی ہوگی کل جماعتی میٹنگ

پٹنہ ، 15 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز جمعرات کو اندرا گاندھی انسٹی چیوٹ آف سائنس میں لیا۔ موقع پر ان کے ساتھ وزیر صحت منگل پانڈے موجود رہے۔ ویکسین لینے کے بعد انہوں نے ویکسین کو محفوظ بتاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لینے کی اپیل کی۔

اس دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ جانچ پر زور دیا جائے ۔ کورونا کو دیکھتے ہوئے ہر ایک پر نظر رکھی جارہی ہے۔ جو لوگ باہر سے آنا چاہتے ہیں جلد ی سے آجائے تاکہ جانچ سے پتہ چل جائے کہ کون متاثرہ ہے اور کون نہیں۔ریاست کی پوری انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کورونا کے بچاؤ میں مصروف ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے مسلسل معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کی روشنی میں گورنر سے بات کی اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے۔ 17 اپریل کو کل جماعتی اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں جو بھی تجاویز آئیں گی اس پر اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا کام جاری ہے۔ لوگوں کو ویکسین ضرور لینی چاہیے۔ صحافی بھائیوں کو بھی ویکسی نیشن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کورونا ہوا بے قابو حکومت نے فوج سے مانگی مدد

انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے بہٹا میں اسپتال بنانے کا پلان

بہار میں کورونا کا تباہی اس وقت ملک کی دیگر کئی ریاستوں کے مقابلے کم ہے لیکن سرکاری طبی نظام نے دم توڑ دیا ہے حکومت نے کورونا متاثرین کے علاج کے لیے فوج سے مدد طلب کی ہے۔ فوری طور پر 50 ڈاکٹروں کا فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کا علاج کیا جاسکے، محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریاستی حکومت نے فوج سے مدد مانگی ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ ریاستی حکومت بہٹا میں کورونا اسپتال شروع کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ لہذا فوج سے 50 ڈاکٹروں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاکہ 500 بیڈ پر مشتمل ایک اسپتال شروع کیا جاسکے۔

اس وقت بہار میں بدتر حالات نہیں ہیں جیسے مہاراشٹر ، پنجاب اور ملک کی کئی  دوسری ریاستوں میں ہے لیکن بہار حکومت کا پورا نظام ناکافی ہے، پٹنہ کے کسی بھی اسپتال میں کورونا مریض کے لئے کوئی بیڈ نہیں ہے کئی  دنوں سے پٹنہ ایمس میں بیڈ بھرا ہوا ہے۔ اس دوران این ایم سی ایچ میں مریضوں کی فرش پر پڑے ہوئے تصاویر ہر روز وائرل ہو رہی ہے ۔ پی ایم سی ایچ کی بھی یہی صورت حال ہے۔ عالم یہ ہے کہ پٹنہ کے نجی اسپتالوں میں بھی کورونا کا علاج کیا جا رہا ہے وہاں بھی کوئی بیڈ خالی نہیں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago