Categories: بھارت درشن

پلاش برانڈ اور قبائلی زیورات نے بین الاقوامی تجارتی میلے میں دھوم مچائی

دہلی میں منعقد تجارتی میلے میں سکھی منڈل کی مصنوعات کی زبردست پذیرائی

دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں ریاست کے سکھی منڈلوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی بہتات دیکھی گئی۔ یہ بڑی مقدار میں فروخت بھی ہوئیں۔ پلاش برانڈ کے ذریعے مصنوعات کو سرس آجیویکا میلہ میں فروخت کے لئے رکھا گیا تھا۔ سرسوں کا تیل، اچار، شہد، مصالحے اور پلاش برانڈ کے صابن کی بہت مانگ تھی۔ اچار بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ لوگوں کو مہوا سے بنے اچار بہت پسند آئے۔ تجارتی میلے کے دوران پلاش کی تقریباً 6 لاکھ روپئے کی مصنوعات فروخت ہوئیں۔ پلاش کی مصنوعات کے معیار کے پیش نظر تقریباً 15 لاکھ روپئے کی سپلائی کے آرڈر بھی مل چکے ہیں۔

جھارکھنڈ ریاست کے سکھی منڈل کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کو پلاش برانڈ سے جوڑ دیا گیا ہے اور انہیں بڑے بازار سے جوڑنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح، سکھی منڈل کے ذریعہ تیار کردہ ایک قبائلی روایتی زیورات کے برانڈ ادیوا نے اس بین الاقوامی تجارتی میلے میں فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ دھنتیرس کے موقع پر لانچ کئے گئے جیولری برانڈ ادیوا کے تحت 9 لاکھ روپئے کے زیورات فروخت ہوئے۔ آدیوا قبائلی زیورات کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور لوگوں نے ریاست کے ثقافتی اور روایتی زیورات کو بچانے اور اسے ایک نئی شناخت دینے کے اس اقدام کی تعریف کی۔

کھونٹی کی یشودا دیوی، جو ادیوا جیولری کی تیاری میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ادیوا برانڈ نے فروخت میں مدد کی ہے۔ ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پلاش برانڈ کے تحت ادیوا کو متعارف کرایا۔ اس اقدام نے ہمارے قبائلی زیورات کو ایک نئی شناخت دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago