Urdu News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین، گیمکو وَیک – او ایم لانچ کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین، گیمکو وَیک – او ایم لانچ کیا

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی کے محکمہ اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین، گیمکو وَیک – او ایم لانچ کیا۔

ہندوستان کی پہلی ایم آر این اے ویکسین، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کاؤنسل (بی آئی آر اے سی) کے مالی تعاون کے ساتھ گینووا کے ذریعہ دیسی پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ کچھ دن پہلے اس ویکسین کو ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے دفتر برائے ہنگامی استعمال کی اجازت (ای یو اے) سے منظوری ملی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DVFI.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’مجھے ڈی بی ٹی کے اپنے مشن– اس دیسی ایم آر این اے

–پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کی تشکیل کرکے ٹیکنالوجی سے چلنے والی انٹرپرینیورشپ کو قابل بنانا– کو ایک بار پھر پورا کرنے پر بہت فخر ہے۔ ہم نے وزیر اعظم کے آتم نربھرتا کے وژن کے مطابق  ہمیشہ ایک ’مستقبل کے لیے تیار‘ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی تخلیق کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی حمایت کی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024XM0.jpg

گیمکو وَیک- او ایم پانچویں ویکسین ہے، جو  تیزی سے ہندوستانی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے کے لیے حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت 3.0 پیکیج کے تحت ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کے  ذریعے نافذ کردہ مشن کووڈ سرکشا کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’عمل درآمد کے ایک سال کے اندر، مشن کووڈ سرکشا نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، جیسے کہ(i) کووڈ-19 کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین تیار کرنا، اور (ii) ملک کی پہلی ایم آر این اے ویکسین اور انٹراناسل ویکسین کے امیدواروں اور کووڈ-19 کے خلاف سب یونٹ ویکسین بنانے میں مدد کرنا۔‘‘

وزیر موصوف نے کہا کہ اس ’مستقبل کے لیے تیار‘ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو نسبتاً مختصر ٹائم لائن میں دیگر ویکسین بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’حکومت ہند کی طرف سے کی جانے والی مستقل سرمایہ کاری نے ایک مضبوط انٹرپرینیورشپ کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بھی تشکیل دیا ہے جس نے دراصل کووڈ-19 وبائی امراض کے خاتمے کے خلاف ہمارے ردعمل میں سہولت فراہم کی ہے۔ میں ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کو اس دیسی ایم آر این اے پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کی تخلیق کے ذریعے ٹیکنالوجی سے چلنے والی انٹرپرینیورشپ کو فعال کر کے اپنے مشن کو ایک بار پھر پورا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

Recommended