بھارت درشن

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ گوا میں

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری  توانائی اور خلا ء کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گوا کے شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں ٹیکنالوجی شوکیس کا دورہ کیا جو جی 20  انرجی ٹرانزیشن منسٹریل میٹنگ (ای ٹی ایم ایم) کے زیراہتمام 8ویں سی ای (8ویں) مشن  انوویشن (ایم آئی 8) اور 14 ویں کلین انرجی منسٹیریل (سی ای ایم 14)کے تحت  19 سے 22 جولائی 2023 کے دوران  منعقد ہوئی ۔

انہوں نے نمائش میں شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے مختلف آر اینڈ ڈی مراکز کے شرکاء سے بات چیت کی۔

ٹیکنالوجی شوکیس کا اہتمام تین حصوں کے تحت کیا گیا تھا – گاڑی اور چارجنگ، انفراسٹرکچر شوکیس (بذریعہ ایس آئی اے ایم ، ٹی ای آر آئی ، کال اسٹارٹ ، اورڈرائیور ٹو زیرو)، مشن انوویشن (بذریعہ،ڈی ایس ٹی  )اور کلین ٹیک اسٹارٹ اپ (ٹی ای آئی آئی)۔ اس نے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی جدید ترقی، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو نمایاں کیا اور صاف توانائی میں ایک منفرد تجربہ فراہم کیا، اور ڈی ایس ٹی  نے پورے ملک میں پھیلے اپنے  تحقیق و ترقی کے مراکز اور اداروں کے ذریعہ ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش کی۔ شوکیس کلین انرجی منسٹریل اور مشن انوویشن میٹنگز کا ایک اہم عنصر تھا۔

ڈاکٹر سنگھ نے وزارتی میٹنگ کے دن، صاف توانائی کو تیز رفتاری سے چلانے کے لیے کئی فنڈنگ کے مواقع اور گرانٹس کا بھی اعلان کیا۔ ان میں مشن انوویشن 2.0 کے تحت کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج کے شعبے میں آر ڈی اینڈ ڈی  کے لیے فنڈنگ مواقع کا اعلان 2023 شامل ہے تاکہ کاربن  کیپچر، علیحدگی، اسٹوریج، اور سی او 2  کے اضافی علاقے میں ترقی پذیر ٹیکنالوجیز کی شناخت اور ترجیح دینے کے لیے ممبر ایم آئی  ممالک کے ساتھ مشترکہ تحقیق اور ترقی کی جا سکے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کلین انرجی اسٹوریج اینڈ گرین ہائیڈروجن کے شعبے کے تحت نیشنل چیلنج جیتنے والوں/ گرانٹیز کو حوالہ جات کی تختیاں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کارکردگی والے پی وی سیلز اور ماڈیولز پر چار نیشنل چیلنج گرانٹ پروجیکٹس کے فاتحین کو بھی مبارکباد دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago