Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے ہولی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ نے ہولی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ نے ہولی کے موقع پر ملک کے عوام  کو مبارکباد دی

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے ہولی کے موقع پر  ملک کے عوام  کو مبارکباد  پیش کی ہے۔اس موقع پر ان کے  پیغام کا متن درج ذیل ہے:

’’میں رنگوں کے تہوار ہولی کے پرمسرت موقع پر تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

ہولی زندگی اور فطرت کی مہربانیوں کا جشن ہے۔ یہ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے، معاف کرنے اور مراموش کرنے، اور  موسم بہار کے ذریعہ لائی جانے والی نئی شروعات کے استقبال کرنے  کا وقت ہے۔

ہولی کے خوشگوار  رنگ ہمارے مالا مال ثقافتی تنوع اور ہمارے لوگوں کے درمیان دوستی کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس موقع پر، آئیے ہم اپنے آپ کو اپنے بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط بنانے اور مادر فطرت سے دوبارہ جڑنے کا عہد کریں۔ پرارتھناہے کہ رنگوں کا یہ تہوار ہماری زندگیوں میں خوشی، محبت اور ہم آہنگی لائے۔

Recommended