Urdu News

نائب صدر جمہوریہ 83 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے

جمہوریت کے مندروں کو حقیقتاً تباہ کیا جا رہا ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ 83 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ، 11 جنوری 2023 کو جے پور میں 83 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس (اے آئی پی او سی)، ہندوستان میں قانون سازوں کا ایک اعلی ادارہ ہے. جس نے 2021 میں اپنے سو سال مکمل کر لیے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شملہ میں 2021 میں 82 ویں اے آئی پی او سی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ پہلی کانفرنس بھی 1921 میں شملہ میں منعقد ہوئی۔

ایسا چوتھی بار ہے کہ کانفرنس کا انعقادجے پور شہر میں کیا جا رہا ہے۔

آئندہ منعقد ہونے والا 83 واں اجلاس، دن بھر ہونےوالےاپنے مباحثوں میں، عصری مطابقت کے مندرجہ ذیل موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔

  1. جی 20میں ہندوستان کی قیادت, جمہوریت کی ماں کے طور پر
  2. پارلیمنٹ اور قانون سازیہ کو مزید موثر، جوابدہ اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے
  3. ڈیجیٹل پارلیمنٹ کے ساتھ ریاستی قانون کا انضمام
  4. قانون سازیہ اور عدلیہ کے درمیان آئین کی روح کے مطابق ہم آہنگ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت

اس موقع پر کتابوں کی نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

لوک سبھا کےاسپیکر ، راجستھان کے، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین. اور ریاستوں سے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Recommended