بھارت درشن

بینائی سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے کا دورہ

بینائی سے محروم افراد

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت دہرادون میں قائم  بینائی سے محروم افراد کے بااختیار بنانے کا قومی ادارہ (دیویانگجن)  میں طویل عرصے سے بینائی سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام ہورہا ہے ۔ سماج کے مرکزی دھارے میں یہاں سے نکلنے والے بچے نہ صرف پوری طرح سے شامل ہو رہے ہیں بلکہ وہ سی بی ایس ای بورڈ سے لے کر یو پی ایس سی جیسی سول سروسز میں بھی شاندارمقام حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں بینائی سے محروم بچوں اور بالغوں کے علاوہ دیگر  دیویانگ جنوں کی تربیت کے لیے نئی نئی  تحقیق کیے جانے کے ساتھ ہی  ایسے انسانی وسائل بھی تیار کیے جا رہے ہیں جو ملک کے دوسرے حصوں میں اپنے علم سے دوسروں کی مدد کر سکیں۔

بینائی سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے کا دورہ

ادارے کے میڈیکل سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹر سریندر ڈھلوال نے کہا کہ اس کی شروعات ملک کو آزادی ملنے سے پہلے انگریزوں نے ان فوجیوں کی مدد کے لئے کی تھی جو جنگ میں اپنی آنکھیں  گنوا دیتے تھے۔ آزادی کے بعد، حکومت ہند نے اسے ایک قومی ادارے کے طور پر  فروغ دیا اور ہر طرح کے دیویانگ جنوں ، خاص طور پربینائی  سے محروم بچوں کے لیے یہاں تحقیق و تربیت کا کام شروع  کیا۔ اس وقت اس ادارے میں  تحقیق و تربیت کے ساتھ ساتھ سی بی ایس ای بورڈ سے الحاق شدہ  ایک انٹرمیڈیٹ سطح تک  کا کالج بھی قائم ہے جہاں ملک بھر سے آنے والے بینائی سے محروم بچوں کو  پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

کالج کے وائس پرنسپل امت کمار شرما نے بتایا کہ اس وقت ان کے یہاں مختلف کلاسزمیں کل 254 بچوں کا  رجسٹریشن ہے۔ ان بچوں کو بہت ہی کمر عمر میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے منتخب کرلیا  جاتا ہے۔ سبھی بچے کالج کیمپس میں واقع ہاسٹل میں ہی  رہ کر پڑھائی کرتے  ہیں۔ کووڈ کے وقت ان بچوں کے لیے پہلی بار آن لائن تعلیم شروع کی گئی تھی اور اُس سال 2021 میں سی بی ایس ای بورڈ میں اس کالج کے بچوں  کا ریکارڈ  رزلٹ بھی ملا۔ بہتر تعلیمی نتائج کی وجہ سے،سی بی ایس ای  بورڈ نے ادارے کے اس کالج کو  اے پلس زمرہ کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔

بینائی سے محروم افراد   .اس ادارے میں  بینائی سے  محروم بچوں اور بالغوں کے لیے تحقیقی سرگرمیاں  انجام دی جاتی ہیں اور وسائل تیار کیے جاتے ہیں

وائس پرنسپل جناب شرما نے بتایا کہ جلد ہی ان کے یہاں  سی بی ایس ای بورڈ کے ذریعہ نافذ   مصنوعی ذہانت کی  بھی  تعلیم شروع کی جائے گی۔ فی الحال یہاں عام مضامین کے علاوہ اطلاعاتی  ٹیکنالوجی جیسا مضمون بھی بینائی سے محروم بچوں کو پڑھایاجارہا ہے۔کمپیوٹر  تعلیم میں یہاں کے بچوں کی  صلاحیت  دیکھ کرمحسوس نہیں ہوتا کہ وہ نابینا ہیں۔

بینائی سے محروم افراد کے بااختیار بنانے کا قومی ادارہ (دیویانگجن)   میں  عام تعلیم کے علاوہ  ہنرمندی کے فروغ کی سرگرمیاں  انجام دی جاتی ہیں اور یہاں سنٹرل بریل پریس بھی ہے۔  عام انتخابات میں استعمال  کئے جانے والے خصوصی بیلٹ بھی اسی ادارے میں بنتے ہیں۔ یہاں بی ایڈ اور ڈی  ایڈ کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ یہاں سے پاس آؤٹ کرنے والے طلباء ملک بھر میں  بینائی سے محروم  لوگوں  کو تربیت دے رہے ہیں۔ اس ادارے میں تحقیق کا بھی ایک خاص مقام ہے ۔ ادارے نے بینائی سے محروم  بچوں کے لیے ایک خاص چیس بورڈ بھی تیار کیا ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago