تہذیب و ثقافت

جموں و کشمیر سے عازمین حج کے جتھے میں 132 غیر محرم خواتین شامل: سفینہ بیگ

سری نگر،3؍ اپریل

اس سال، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر سے 11,459 عازمین جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ حج کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں۔ جموں و کشمیر سے جانے والے عازمین حج کے اس  جتھے میں132 غیرمحرم خواتین  عازمین حج بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی کی پہلی خاتون چیئرپرسن سفینہ بیگ کے مطابق وہ تمام اہل خواتین جنہوں نے بغیر محرم کے سعودی عرب جانے کے لیے درخواست دی تھی  کو قرعہ اندازی کے بغیر عازمین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 45 سال سے زائد عمر کی اکیلی خواتین سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج قوانین میں نرمی کے بعد سفر کر سکتی ہیں۔

 اسی طرح ہندوستانی حج حکام نے بھی خواتین کو اکیلے حج پر جانے کے قابل بنانے کے لیے اپنے قوانین میں تبدیلی کی۔سفینہ بیگ نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جمعہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے 14,217 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے سالانہ حج کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل منعقد کیا گیا۔

اقلیتی امور کی وزارت نے سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا اور انڈیا کی دیگر حج کمیٹیوں کے ساتھ مشاورت سے پالیسی بنائی اور اس سال عازمین کے آسانی سے انتخاب اور انہیں مختلف سہولیات کی پیشکش کے لیے کئی تبدیلیاں اور اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

لداخ کے کل 457 عازمین کو اس سال کے حج کے لیے عارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے اور انہیں سری نگر کے ہوائی اڈے سے ایئرلفٹ کیا جائے گا۔سفینہ بیگ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ساتھ عازمین حج کے انتخاب کے تمام عمل میں کم مداخلت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اب تک کا سب سے زیادہ کوٹہ ملا ہے، جس میں انتخاب کے لیے “فول پروف” طریقہ اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضروری رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے بعد ویٹنگ لسٹ میں شامل 2758 عازمین میں سے تقریباً 1000 حج کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔

سفینہ بیگ نے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور نے  وی آئی پی کوٹہ (وزراء، اراکین پارلیمنٹ وغیرہ کے لیے) کو ختم کر دیا ہے کیونکہ تمام سیٹیں اب عوام کے لیے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کے لیے دو نئی کیٹیگریز – 70 سال سے زیادہ عمر کی خواتین اور 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اور محرم کے بغیر بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago