عالمی

پاکستان اس رمضان میں اپنے بدترین معاشی بحران سے نبرد آزما

 اسلام آباد۔ 3؍   اپریل

پاکستان نے مبینہ طور پر گزشتہ 25 سال کی مدت میں ہر پانچ سال بعد اپنا قرضہ تقریباً دوگنا کر لیا ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور حکومت گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رمضان المبارک میں کراچی گیس کی لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں آگیا۔

گیس کی بندش اور کم سپلائی کی وجہ سے شہری سحری نہیں بنا سکے اور افطار میں بھی پکوڑے اور سموسے کچے رہ گئے۔  روزنامہ جنگ نے بتایا کہ لوگ حیران تھے کہ روزہ کیسے رکھا جائے اور افطار کیسے کیا جائے۔ چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چارسدہ کے بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی قصبہ کا رہائشی اپنی جوان بیوی اور دو شیر خوار بیٹیوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔ وہ خاندان کا واحد کمانے والا فرد تھا۔

 شخص اور خاندان کے تین افراد نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ ایشین لائٹ نے ڈان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس صورتحال نے ان کی دو سالہ بیٹی کی جان لے لی۔  ایسے ہی دل دہلا دینے والے واقعات پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر نارووال میں ایک مزدور نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ایک اور واقعہ میں مظفر گڑھ میں مہنگائی سے تنگ ایک شخص نے اپنی چار سالہ بیٹی سمیت خودکشی کر لی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago