تہذیب و ثقافت

مسجد حرام کے صحنوں میں ٹھنڈک کے لیے 250 پانی کی پھوار والے پنکھے نصب

مکہ مکرمہ،03اپریل(انڈیا نیرٹیو)

المسجد الحرام میں تکنیکی اور آپریشنل امور کی دیکھ بھال کی ایجنسی نے نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کے لیے مسجد کے صحنوں کے ماحول کو ٹھنڈا کرنے اور پْرلطف بنانے کے لیے پانی کی پھوار والے 250 پنکھنے نصب کردئیے ہیں۔ ان پنکھوں کے ذریعے مسجد کے ماحول کو نرم کیا جاتا اور زائرین کو موسم کی تیزی سے بچا کر خوش گوار احساس فراہم کیا جاتا ہے۔

پانی کی پھوار والے یہ پنکھے اور واٹر مسٹ کالم کھلے مقامات میں ہوا کو نرم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پنکھوں میں خصوصی ہائی پریشر پمپ کے ذریعہ پانی کو ہائی پریشر سے پھینکا جاتا ہے۔

یہ پریشر 42 کلوگرام فی مربع سنٹی میٹر سے کم نہیں ہوتا۔ پانی کو زیادہ دباؤ سے پمپ کیا جاتا ہے۔ یہ پانی صفائی کے فلٹرز سے گزر کر پنکھے میں مائیکرو نوزلز (2 سے لیکر ایک مائیکرون) سائز کی ہوتی ہے۔ ان نوزلز سے پانی ٹھنڈی پھوار کی صورت میں نکلتا ہے۔

ان ’’مِسٹ فینز‘‘ کی تعداد 250 ہے اور انہیں مسجد حرام کے صحنوں میں مختلف مقامات پر لگایا گیا ہے۔ ان کی اونچائی زمین سے لگ بھگ 4 میٹر ہے۔ پنکھے کا قطر 38 انچ تک ہے۔ اس میں ہوا کے بہاؤ کی رفتار سی ایف ایم 1100 تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ ہوا تقریبا 10 میٹر دور تک جاتی ہے۔ نماز کے اوقات میں المسجد الحرام کے صحن لوگوں سے بھر جاتے ہیں اور درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ ایسے وقت میں ’’مِسٹ فین‘‘ کا نظام کھلے مقامات میں ایئر کنڈیشنگ کے لیے موزوں ترین ثابت ہوتا ہے۔ پانی کی پھوار والے ان پنکھوں سے درجہ حرارت میں 6 ڈگری تک نیچے گر جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago