تہذیب و ثقافت

ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام ضلع وار پروگرام’’سلسلہ‘‘ کے تحت دھار میں ادبی وشعری نشست 25 اگست 2022 کو

مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام “سلسلہ” کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد 25 اگست، 2022 کو شام 7 بجے دھار میں ضلع کوآرڈینیٹر انیتا نکاتی کے تعاون سے کیا جائے گا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے “سلسلہ” کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں۔

اس سلسلے کا چوتھا پروگرام دھار میں منعقد ہورہا ہے جس میں دھار ضلع ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔

دھارضلع کی کوآرڈینیٹر انیتا مکاتی نے بتایا کہ منعقدہ ادبی و شعری  نشست میں جو شعرا اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں نثار احمد دھار،  ولّبھ وجےورگیہ دھار،معین جعفری امجھیرا،  قمر ساقی دھار، نظر دھاروی دھار، مشتاق راہی نالچھہ اور اسرار دھاروی مناور وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

ادبی نشست کی نظامت کے فرائض انیتا مکاتی انجام دیں گی۔ڈاکٹر نصرت مہدی نے دھار کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago