تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی میں یوپی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام سرسید احمد خان کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہ آج

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کی یاد میں “سرسید ڈے” منایا جاتا ہے۔اس دن کو یادگار بنانے کے لیے اردو اکادمی پہلی بار فضل الرحمان پارک بارہ بنکی میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کر رہی ہے۔جس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔

  اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے بتایا کہ یہ دن یادگار رہے گا کیونکہ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ہم شہر میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں جس میں ملک کے نامور شعراء شرکت کر رہے ہیں۔نصیر انصاری صاحب کی زیرِ سرپرستی مشاعرہ کی صدارت اردو اکادمی کے چئیرمین کیف الوریٰ صاحب کریں گے۔بطور مہمان خصوصی  کی حیثیت سے جناب مراری داس جی شرکت کریں گے۔

 اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے بتایا کہ اس مشاعرہ میں ہندوستان کے مشہور و معروف شعرا شرکت کر رہے ہیں۔ جس میں  واصف فاروقی، چرن سنگھ بشر، رخسار بلرامپوری، جوہر کانپوری، ڈاکٹر بلونت سنگھ، رام پرساد بیخود، شاعر مرادآبادی، فیض کمار بارہ بنکوی، شعیب انور، شمیم ​​بارہ بنکوی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

  مشاعرہ کو کامیاب بنانے کے لیے راجہ قاسم اور ان کی ٹیم نے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ سب مشاعرہ میں شامل ہو کر آنے والے شعرا کی حوصلہ افزائی کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago