امین پٹھان چوتھی بار اجمیر درگاہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

بین الاقوامی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی، غریب نواز درگاہ کمیٹی منیجمنٹ کا سالانہ انتخاب منگل کو مرکزی اقلیتی امور کے انڈر سکریٹری ندیم خان کی موجودگی میں مرکزی وقف کونسل ، ساکیت، نئی دہلی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ درگاہ کمیٹی ایک بارپھر پوری رضامندی کے ساتھ امین پٹھان کو چیئرمین کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا جب کہ کمیٹی نے منور خان کو نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

دونوں عہدیداروں کا درگاہ کمیٹی کے تمام ممبران نے گلدستے پیش کرکے خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے ممبران فاروق اعظم ، قاسم ملک ، سید شاہد حسین رضوی ، سید بابر اشرف ، شفاعت خان ، وسیم راحت علی اور جاوید پاریکھ موجود تھے۔ اشفاق حسین اجلاس میں سیکرٹری ، ناظم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے موجود تھے۔

اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے درگاہ کمیٹی کے چیئرمین اور نائب صدر منتخب ہونے والے امین پٹھان اور منور خان کو مبارک باد دی ہے۔ نقوی نے امید ظاہر کی کہ درگاہ کمیٹی اب تک جس طرح سے کام کررہی ہے ، وہ اسی طرح کام کرے گی اور زائرین اور درگاہ کی ترقی کی نئی جہتیں لکھی جائیں گی۔ درگاہ کمیٹی کے ممبئی کے رہائشی رکن ، مصباح الاسلام گزشتہ دنوں علالت کے سبب 29 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔

اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پٹھان نے کہا کہ مصباح الاسلام درگاہ کمیٹی کے فعال ممبروں میں شامل تھے، ان کی کاوشوں کی وجہ سے قومی اقلیتی مالیایت ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سی ایس آر کے تعاون سے خواجہ ماڈل اسکول میں کمپیوٹر لیب اور ہوم سائنس لیب قائم کیا گیا تھا ، جب کہ اس وقت مجوزہ کلام لائبریری بھی ان کی کوشش تھی مصباح الاسلام کی موت کے بعد ، درگاہ کمیٹی میں ایک ممبر کا عہدہ خالی تھا ، اسی سلسلے میں ، 14 جون 2021 کو ، وزارت اقلیتی امور کے جوائنٹ سکریٹری ، جاوید پاریکھ کا نام پیش کیا گیا ۔ اپنی پہلی میٹنگ میں شریک پاریکھ کا تمام ممبران نے خیرمقدم کیا اور گلدستہ پیش کرکے مبارک باد پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلی کمیٹی کے دور میں بھی ، پاریکھ درگاہ کمیٹی کے ایک سرگرم رکن رہ چکے تھے ، اس بار بھی ، ان کے عزم اور کام کرنے کی صلاحیت کے پیش نظر ، خواجہ صاحب نے انہیں موقع دیا ہے۔

امین پٹھان کا چوتھی بار صدر منتخب ہونا پچھلے تین سالوں سے ان کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں اور مثبت سوچ کا تحفہ ہے جس کی وجہ سے خواجہ صاحب کے دربار کی ذمہ داری انہیں ایک بار پھر ملی ہے ۔ جہاں پٹھان نے سولہ کھمبا بیت الخلا کی تعمیر کرو اکر اپنے کاموں کو سنہرے الفاظ میں درج کیا وہیں کووڈ کے دوران کئے گئے کاموں میں ان کی کوشش کسی سے مخفی نہیں ہے ۔ آج کی میٹنگ میں ناظم  اشفاق حسین نے سال 2021-22کا تقریباً دس کروڑ کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پر کھٹتی آمدنی کے ذرائع پر بحث کرتے ہوئے اسے بڑھاتے ہوئے زائرین کی سہوت اور ترقی کےساتھ مقامی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچانے کی تجویز پر منصوبہ بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ دوسرے دن بھی جاری رہے گی جس میں درگاہ مینجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کے سلسلے میں گفتگو کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago