تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی:سندھیا مئو میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ شب موضع سندھیا مئو میں ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا اصغر ندوی نے اورنظامت کے فرائض مولانا سفیان رانچوی نے انجام دیئے  مہمان خصوصی کی حیثیت سے بلاک پرمکھ  گیانو سنگھ نے شرکت کی۔قاری آفتاب عالم کی تلاوت سے مشاعرے کا آغاز  ہوا۔

:مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار نذرِ قارئین ہیں

نور کا ماحول ہے نوری  فضا  کچھ اور ہے

مصطفی کے شہر کی آب و ہوا کچھ اور ہے

کلیم طارق

محمد مصطفی پر اپنا جو ایمان رکھتے ہیں

زمانے بھر سے وہ اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں

وسیم رامپوری

عصیاں کی تپش میں ہوں رحمت کا شجر دے دو

 اڑ کے میں چلا جاؤں مولا مجھے پر دے دو

اسعد اعظمی

جب نعت نبی  ساحر تحریر میں کرتا ہوں

 کاغذ بھی چمکتا ہے اشعار چمکتے ہیں

حسان ساحر 

جہاں میں خلد کا زینہ دکھا دیا جائے

الہی مجھ کو مدینہ  دکھا دیا جائے

 شرافت بسوانی  

ظلم چاہے جتنا تم کرلو ظالموں ہم پر

ہم ہیں مصطفی والےہمت بلالی ہے

عمر عبداللہ

ذات اقدس میں سمٹ آئے ہیں کتنے اوصاف

حسن یوسف دمِ عیسٰی یدِ بیضا دیکھو

حافظ رئیس

حضرت قرار کی ملتی نہیں کوئی مثال

 ایک جھٹکے میں اکھاڑا باب خیبر دیکھئے

پرویز یزدانی

ستالو جتنا بھی چاہو بلال کو لیکن

جھکے کا سر تو فقط رب کی بندگی کے لیے

ارقم رشیدی

دین اور شریعت پر جیتے اور مرتے ہیں

مصطفی کے شیدائی کب کسی سے ڈرتے ہیں

احمد سعید حرف

ان کے علاوہ فخرالاسلام سنت کبیر نگر ی،ساحل بسوانی، حنظلہ ارقم  ،شہر عالم ، کامران اکمل ، غفران کامل ، شاکر بارہ بنکوی،عدنان نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے میں خاص طور پر محمد عمران  پردھان، گلے نیتا ، مزمل حسین نیتا ، محمد اسلم چوڑی فروش ،فرحان انصاری فرو  کے علاوہ  کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

   آخر میں کنوینر مشاعرہ حافظ شاداب  نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago