تفریح

کیا شاہ رخ خان کی بادشاہت اب بھی ہے برقرار؟ کیا سوچتے ہیں آپ؟

بلیک لک میں ٹیرس پر پہنچنے والے کنگ خان نے مداحوں کی مبارکباد قبول کی، مشہور شخصیات نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا

رومانس کے بادشاہ اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بدھ کو 57 برس کے ہو گئے۔ ان کے مداحوں کے علاوہ مشہور شخصیات بھی انہیں اس خاص دن پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ پر ان کے مداحوں کا ہجوم رہا۔ کنگ خان نے بھی انہیں مایوس نہیں کیا۔ وہ چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ آدھی رات کو منت کے ٹیرس پر پہنچے اورہاتھ ہلایا اورمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دونوں ہاتھ پھیلا کر اپنی  شناخت بن چکی ایکٹنگ بھی دکھائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنے ٹیرس سے مداحوں کا مبارکباد قبول کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ اس دوران کنگ خان بلیک ٹی شرٹ اور بلیو جینز میں نظر آئے۔ مداحوں نے انہیں ان کے خاص دن پر مبارکباد دی۔

اس کے ساتھ ہی مداحوں کے ساتھ مشہور شخصیات بھی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ جان ابراہم نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پر ایک پٹھان ٹیزر وقف کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،”ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ۔ یہ دن آپ کے لیے ہے۔ ہمیشہ آپ کو پیار کریں گے. 25 جنوری 2023 کو اپنی قریبی بڑی اسکرین پر وائی آر ایف50 (یشراج فلمز) کے ساتھ پٹھان کا جشن منائیں۔ ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔

پٹھان میں شاہ رخ کی کوسٹار، دپیکا پادوکون نے بھی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا، مبارک ہوسالگرہ مبارک ہو بادشاہ۔ یہ آپ کا خاص دن ہے۔

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے لکھا، ”شاہ رخ کا عالمی دن ہے! جو مجھے یقین دلاتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے، وہ ابدی محبت موجود ہے، اور جو کچھ بھی ہو، ۔ ہیپی برتھ ڈے جنٹلمین 101۔ ہمیشہ عزت اور محبت جناب۔

وہیں کرکٹر سریش رینا نے ایک تصویر شیئر کرکے شاہ رخ کو مبارکباد دی ہے۔ تصویر کے ساتھ، انہوں نے لکھا، “بہترین اور سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار وں میں سے ایک   کو سالگرہ مبارک۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کو لے کر کافی بحث میں ہیں۔ شاہ رخ خان جلد ہی سدھانت آنند کی فلم پٹھان اور ایٹلی کی فلم جوان میں نظر آئیں گے۔ شائقین شاہ رخ خان کی ان فلموں کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان دنوں فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago