تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی:مدنپور میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

فتحپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ شب موضع مدنپور میں ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی عبدالمتین قاسمی نے اور نظامت کے فرائض مولانا قاسم عثمانی نے انجام دیئے مہمان خصوصی کی حیثیت سے قیس انصاری نے شرکت کی۔

:قاری پرویز یزدانی کی تلاوت سے مشاعرے کا آغازہوا، مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار نذرِ قارئین ہیں

کاوش کوئی صورت تھی منھ رب کو دکھانے کی

 عشق شہ بطحا نے بس لاج بچا لی ہے

کاوش ردولوی

کوئی غیر مسلم ہو یا ہو غیر مسلک کا

عاشق رسول اللہ سب سے پیار کرتے ہیں

احمد سعید حرف

ہیں بے شک رحمت عالم وہ ناصر

 کرم دشمن پہ بھی فرما رہے ہیں

مولانا بلال ناصر

جہاں میں خلد کا زینہ دکھا دیا جائے

الہی مجھ کو مدینہ  دکھا دیا جائے

 شرافت بسوانی  

ظلم چاہے جتنا تم کرلو ظالموں ہم پر

ہم ہیں مصطفی والےہمت بلالی ہے

 عمر عبداللہ قاسمی

راہ خدا میں کتنی ملی ہیں اذیتیں

 جا کر کے پوچھ لیجئے  حضرت بلال سے

قاری پرویز یزدانی

یہ جو چاند ٹوٹا ٹوٹا نظر آ رہا ہے ہمکو

یہ ہے معجزہ نبی کا کسی اور کا نہیں ہے

حسان ساحر

سجدہ  طویل  کر  دیا   آقا  نے اس لیے

نانا کی پشت پر ابھی بیٹھےحسین ہیں

مولانا قاسم عثمانی

صرف اک قوم مسلماں پہ ہی مخصوص نہیں

 رحمتیں آپ کی ہیں عام رسول عربی

حافظ سلمان بلالی

آب زم زم کو پی کر شفا مل گئی

 ہم مریضوں کو اچھی دوا مل گئی

امیر فیصل لکھنوی

ان کے علاوہ طارق انور سیتاپوری اور ساحل بسوانی نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے میں خاص طور پر محمد عالم میاں ، محمد فیضی میاں ، محمد کیف ، محمد ارشد ، چودھری عبد الاحد ، محمد سیف ،محمد معین ، محمد ذیشان ،محمد اعظم ، محمد فیض ، محمد پرویز،محمد طالب، زین العابدین وغیرہ موجود رہے مولانا رضوان رشیدی کی دعا پر مشاعرہ کااختتام ہوا۔آخر میں کنوینر مشاعرہ حسان ساحر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago