تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی:بزمِ عزیز کی جانب سے عید ملن تقریب وشعری نشست منعقد

افتدا حسین بھٹی و عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

بزم عزیز کی عیدملن تقریب و شعری نشست بزم کے صدر نصیر انصاری کی قیام گاہ نبی گنج میں ضمیر فیض رام نگری کی صدارت اور صغیر نوری کی نظامت میں ہوئی۔ مہمانِان خصوصی کے طور پر محسن قدوائی طارق جیلانی اور جمال اختر عثمانی نے شرکت کی۔

نشست میں شعرا کے پسند کئے گئے اشعار پیش قارئین ہیں۔

طلسم ٹوٹ گیا کاغذی بیانوں کا

ہوا میں تیر چلاتا نہیں ہے روٹھا ہے

ضمیر فیضی

یہ مجھ سے پوچھ کیسے گذاری ہے زندگی

چھوٹے سے ایک دل پہ تھا سارے جہاں کا بوجھ

نصیر انصاری

جس کا عنوان بولنا رکھا

ہو گئی وہ بھی داستاں خاموش

محسن قدوائی

اپنوں کا اعتبار نہیں جاگتے رہو

غیروں پہ اختیار نہیں جاگتے رہو

امیر حمزہ اعظمی

وہی سناٹا وہی دکھ وہی ویران گلی

یار گھر کا مرے آسان پتہ آج بھی ہے

شعیب انور

وہ جن کو پڑھ کے زمانے میں انقلاب آئے

یہ کام آج کے اخبار کیو‌ں نہیں کرتے

صغیر نوری

آپ طوفاں میں جو میرے ہمسفر ہو جائیں گے

میری کشتی کے محافظ خود بھنور ہو جائیں گے

ھذیل لعل پوری

بد دعا کی نہ کبھی میں نے کسی کے حق میں

ہر گھڑی حرف دعا میرے دہن سے نکلا

اثر سیدن پوری

جو راہ محبت سے بخیر گذر جائے

دنیا بھی سنور جائے عقبیٰ بھی سنور جائے

حیدر مسولوی

آ مسیحا دیکھ لے اپنے مریض عشق کو

تیری فرقت نے کیا کیسا لب دم عید میں

بشر مسولوی

مدتوں بعد جلے دل میں محبت کے چراغ

مدتوں بعد کسی پیڑ میں پھل آئے ہیں

طفیل زیدپوری

دیار یوں تو جہاں میں ہیں اور بھی اے دوست

مگر وہ بات کہاں جو ترے دیار میں ہے

اظہر ذکریاوی

نماز عید میں تو بھیڑ ہوتی ہے ہزاروں کی

مگر شکلیں پسند آتی ہیں اس کو روزہ داروں کی

نفیس بارہ بنکوی

مرا خیال کسی کی طرف گیا بھی نہیں

مری نگاہ میں کوئی ترے سوا بھی نہیں

شمیم بارہ بنکوی

جھوٹ پر ان کے یقیں کوئی کرے گا کب تک

جو تھے ناداں وہ سمجھدار ہوئے جاتے ہیں

حاتم مسولوی

اس کے علاوہ رفیع زیدپوری،آدرش بارہ بنکوی، طا لب اعلی پوری، عارف شہاب پوری، صبا جہانگیر آبادی، رام لکھن مشرا نے بھی کلام پیش کیا۔آخر میں افتدا حسین بھٹی اور عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت اور ایصال ثواب کیا گیا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago