بہار کے وزیراعلیٰ نے اپنی رہائش گاہ پر پُرتکلف دعوت افطاردی، پوری ریاست سے بڑی تعداد میں لوگ شریک

ابوشحمہ انصاری، پٹنہ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نےرمضان کے دوسرے جمعہ کو اپنی رہائش 1 انے مارگ واقع نیک سنواد میںپرتکلف دعوت افطارکااہتمام کیا۔ کوروناکی وجہ سے عائد پابندی کے سبب دوسال بعد سی ایم ہائوس میں دعوت افطارکااہتمام کیاگیاجس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرخانقاہ منعمیہ متن گھاٹ کے سجادہ نشین سید شاہ شمیم ​​الدین احمد منعمی نے افطار سے قبل رمضان المبارک اور روزے کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اجتماعی دعاکی۔

مولانامنعمی نے کہاکہ مذہب آدمی کو انسان بنانے کے لیے اللہ کی طرف سے بھیجی گئی ایسی ہدایت ہے کہ اگر اس پر آدمی عمل کرے تو ایک مثالی انسان بن سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام میں ہی نہیں بلکہ سبھی مذاہب میں روزہ کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے۔ وزیراعلیٰ خود بصیرت افروز تقریر کو غورسے سنتے رہے۔ اذان ہونے پر افطاربھی کیا اور نمازکے بعد عشائیہ میں شریک مسلمانوں کے درمیان جارکر ان سے ملاقاتیں کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بعدمیں درجنوں مسلم رہنمائوں اور ورکروں نے انہیں شال پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت مدعو مہمانوں نے اجتماعی دعا میں شرکت کی اورریاست کی ترقی، خوشحالی، باہمی بھائی چارے اورخیرسگالی کے لیےدعاءکی ۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے باری باری سے آنے والے تمام مہمانوں اور روزہ داروں کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اس موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔  ہر سال اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے افطاری کا اہتمام نہیں کیا جا رہا تھا۔ آج کے پروگرام میں ریاست کے مختلف مقامات سے بہت سے لوگ آئے ہیں۔ اس سے مجھےخوشی ہے۔ روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بہت سی باتیں کہی گئی ہیں۔

خطبہ میں بہت اہم پیغام دیاگیاہے۔جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تمام لوگوں کو پیار سے مل جل کر رہنا ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، جے ڈی یو کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی سنجے جیسوال، ایم ایل سی اور آر جے ڈی کے سابق ریاستی صدر رام چندر پوروے، جے ڈی یو کے ریاستی صدر مسٹر امیش کشواہا، ڈپٹی اسپیکر مسٹر مہیشور ہزاری، وزیر تعلیم وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیراشوک چودھری، دیہی ترقیات کے وزیر مسٹر شرون کمار، صنعت کے وزیر سید شاہنواز حسین، ریونیو  اور اراضی اصلاحات کے وزیر رامسورت کمار، اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان، دیہی امور کے وزیر جینت راج، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری، ایس سی ایس ٹی بہبود کے وزیر سنتوش سمن ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت کمار سنگھ، شراب بندی، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار، سڑک  تعمیر کے وزیر نتن نوین، رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو، رکن پارلیمنٹ پرنس راج، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، حج کمیٹی کے چیئرمین۔

محمد الیاس، دیگر ایم ایل اے، ایم ایل سی کے علاوہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سیدافضل عباس ، شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ارشاد علی آزاد ، ایم ایل سی پروفسیر غلام غوث ، ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی ، ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور ، کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین و جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سلیم پرویز ، سابق وزیر ڈاکٹر مناظر حسن ، سابق ایم ایل سی سلمان راغب ، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہاراحمد ، ڈاکٹر بی ایچ خان ، ڈاکٹر غیاث الدین راعی ، بی پی ایس سی کے رکن امتیاز کریمی ، سابق چیرمین اقلیتی کمیشن یونس حکیم ، مولانا انیس الرحمن قاسمی ،روز نامہ قومی تنظیم کے ایڈیٹر سیدطارق فرید ، سنیئر صحافی رضوان دربھنگوی ، عبدالباقی صدیقی ، میجر اقبال حیدر خان ، نواب عتیق الزماں ، علی امام بھارتی ، عقیل احمد خان ، ڈاکٹر تقی امام اور ریاست کے سینئر انتظامی اور پولیس افسران اور بڑی تعداد میں روزدار موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago