اگتے سورج کو ارگھیہ دینے کے لیے جگہ جگہ پر جمع ہوئے ہندوستانی نژاد امریکی
واشنگٹن، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
امریکہ میں چھٹھ تہوار پورے عقیدے اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ چوتھے دن چڑھتے سورج کو ارگھیہ پیش کرنے کے ساتھ، لوک عقیدے کے اس عظیم تہوارکا اختتام ہوگیا۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں اس مقدس تہوار کا جوش و خروش نظر آیا۔ ایک لمحے کے لیے ایسا لگا جیسے آپ ہندوستان کے کسی شہر میں ہوں۔
ہندوستانی امریکی خواتین دریاؤں اور جھیلوں میں سورج دیوتا کو ارگھیہ پیش کرنے کے لیے جمع ہوئیں۔امریکہ کی کئی ریاستوں بشمول کیلیفورنیا، ایریزونا، کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس، نیو جرسی، ٹیکساس، شمالی کیرولینا اور واشنگٹن ڈی سی میں چھٹھ تہوار کے لیے لوگوں میں جوش و خروش نظر آیا۔
بہار-جھارکھنڈ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (بیجانا) نے تھامسن پارک، منرو، نیو جرسی سمیت پورے ملک میں چھٹھ پوجا کا اہتمام کیا۔ نیو جرسی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 1500 سے زائد ممبران نے حصہ لیا۔ بیجانا نے پانچ سال پہلے چھٹھ پوجا کا اہتمام کرنا شروع کیا تھا۔ بیجاناکی رکن وندنا وتسیان نے سب کو چھٹھ کی مبارکباد دی۔ میساچوسٹس میں تقریب کے لیے تقریباً 300 لوگ جمع ہوئے۔
نیو جرسی میں چھٹھ تہوار کے پروگرام میں راجیہ سبھا کے رکن بیڑا مستان راؤ یادو بھی موجود تھے۔ یادو نے کہا،”بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں جڑیں رکھنے والے ہمارے بھائیوں کو اس قدر باوقار اور روایتی انداز میں چھٹھ تہوار مناتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں یہاں امریکہ میں اس جشن کا حصہ بن سکا“۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…