تہذیب و ثقافت

عید کا تہوار بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے: وکاس سریواستو

ایم آئی ایم ضلع صدر نے سعادت گنج میں عید ملن پروگرام میں شرکت کی

سعادت گنج، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 انجمن روداد کربلا کے جنرل سکریٹری حافظ عطاء الرحمن انصاری کی رہائش گاہ پر عید ملن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے ضلع صدر سابق ایم ایل اے امیدوار ارون کمار عرف وکاس سریواستو نے پہنچ کر عید ملن پروگرام سے خطاب کیا اور گلے مل کر عید مبارک دی۔

وہی سبھی نے ایک دوسرے کو سیوائی کھلا کر منہ میٹھا کرایا اور کہا کہ پورے رمضان کے روزے رکھنے کے بعد اللہ نے ہمیں عید جیسے تہوار سے نوازا عید آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والا تہوار ہے چند مٹھی بھر جو لوگ ملک کو آگ میں دھکیلنے کا کام کر رہے ہیں وہ اپنے مشن میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 مزید آگے وکاس شریواستو نے کہا کہ ہماری پارٹی پوری طاقت کے ساتھ شہری انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ہمارا پہلا مقصد جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی کے مشن کو آگے بڑھانا مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر محمد خالد، حافظ محمد زید، سلمان انصاری، حافظ ضیاء الرحمن، طلحہ اشراق، منا بھائی، محمد حمید سمیت درجنوں کارکنان موجود رہے۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago