ممبئی سے عازمینِ حج کے پہلے قافلے کو مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کیا روانہ

عازمین حج سے پوری اِنسانیت کے سکھ، خوشحالی اور ہر طرح کی مشکلات سے محفوظ رہنے کی دعا مانگنے کی اپیل کی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ہندوستانی عازمینِ حج، پوری اِنسانیت کے سکھ، خوشحالی اور ہر طرح کی مشکلات سے محفوظ رہنے کی دعا مانگیں۔  نقوی نے آج حج۔2022کے لیے ممبئی سے جانے عازمینِ حج کے پہلے قافلے کو چھتر پتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اَڈّے سے روانہ کرنے کے دوران یہ باتیں کہیں۔ جناب نقوی نے عازمینِ حج کو کامیاب حج کی نیک خواہشات بھی دیں۔ممبئی مرکزِ روانگی سے حج پر جانے والے اِس پہلے قافلے میں مہاراشٹر کے 410عازمینِ حج شامل ہیں جن میں 207مر د عازمینِ حج اور 203/ خواتین عازمینِ حج شامل ہیں۔ ممبئی مرکزِ روانگی سے تقریباً8000 عازمینِ حج19پروازوں کے ذریعہ حج۔2022 پر جائیں گے۔ نقوی نے کہا کہ اہم اِصلاحات، صد فیصد ڈیجیٹل اِنتظامات اور بہتر سہولیات کے ساتھ حج۔2022کامیابی سے چل رہا ہے۔

نقوی نے کہا کہ حج۔2022کے لیے پروازیں ۴/ جون 2022سے شروع ہوئی ہیں۔ حج۔2022کے لیے حج کمیٹی آف اِنڈیا کے ذریعہ عازمینِ حج دس (۰۱) مراکزِ روانگی سے جا رہے ہیں۔ احمد آباد، بنگلور، کوچی، دِلّی، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سرینگر۔ نقوی نے کہا کہ دو برسوں کے بعد سبھی عازمینِ حج کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ، ”اِی۔ مسیحا“ صحت کی سہولیت، مکّہ۔ مدینہ میں قیام کے لیے عمارتیں / ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی دینے والی ”اِی۔ لگیج ٹیگنگ“ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

نقوی نے کہا کہ بھارت سے79ہزار237 مسلمان سفرِ حج۔2022 پر جا رہے ہیں۔ اِن میں تقریباً پچاس (۰۵) فیصد خواتین ہیں۔ اِن میں 56/ ہزار601 عازمینِ حج، حج کمیٹی آف اِ نڈیا اور22 ہزار 6 سَو 26 عازمینِ حج، حج گروپ آرگنائزرس (ایچ۔جی۔اوز۔) کے ذریعہ حج۔2022کے لیے جا رہے ہیں۔ ایچ۔جی۔اوز۔ کا بھی مکمل عمل شفّاف اور آن لائن کر دیا گیا ہے۔ بغیر ”محرم“ (مرد رشتے دار) کے1800سے زائد مسلم خواتین حج۔2022پر جا رہی ہیں، اِنہیں قرعہ اَندازی (لاٹری سسٹم) سے باہر رکھا گیا ہے۔  نقوی نے کہا کہ اَحمد آباد مرکزِ روانگی سے گجرات کے عازمینِ حج، بنگلورو مرکزِ روانگی سے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے چِتّور ضلع کے عازمینِ حج، کوچی مرکزِ روانگی سے کیرل، لکشا دویپ، پدو چیری، تاملناڈو اور اَنڈمان و َ نِکوبار کے عازمینِ حج، دِلّی مرکزِ روانگی سے دِلّی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڈھ، اُتّر اکھنڈ، مغربی اُتر پردیش اور راجستھان کے عازمینِ حج، حج۔2022 پر جا رہے ہیں۔ گواہاٹی مرکزِ روانگی سے آسام، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور سکم کے عازمینِ حج، حیدرآباد مرکزِ روانگی سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عازمینِ حج، کولکاتہ مرکزِ روانگی سے  مغربی بنگال، اوڈیشہ، تریپورہ، جھارکھنڈ اور بہار کے عازمینِ حج جا رہے ہیں۔

لکھنؤ مرکزِ روانگی سے مغربی اُتر پردیش کے علاوہ پورے اُتر پردیش کے عازمینِ حج، ممبئی مرکزِ روانگی سے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڈھ، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی اور گوآ کے عازمینِ حج اور سری نگر مرکز روانگی سے جمّوں، کشمیر، لیہہ۔لداخ۔کارگل کے عازمینِ حج، حج۔2022 پر جا رہے ہیں۔اِس موقع پر ممبئی میں رائل قونصل جنرل آف سعودی عربیہ ہِز ایکسیلینسی مسٹر سلیمان بِن اَید اَل۔عتیبی، چیئر مین، حج کمیٹی آف اِنڈیا اے۔ پی۔ عبداللّٰہ کٹّی، حج کمیٹی آف اِنڈیا کے سی۔اِی۔اُو۔ محمّد یعقوب شیخ اور دیگرسینیئر آفیسران موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago