تہذیب و ثقافت

حسن نعیمی کی رہائش گاہ پر غیر طرحی شعری نشست منعقد

ابوشحمہ انصاری،بارہ بنکی

گزشتہ شب حسن نعیمی کی رہائش گاہ پر ایک غیر طرحی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی سرپرستی شاہد حسین نعیمی اور صدارت  بشر مولوی نے کی،نظامت کے فرائض حسان ساحر نے انجام دٸیے،بطورمہمان خصوصی کی حیثیت سے نسیم گڈو،صحافی جاوید اختر،صحافی خالد محمود،احتشام عالم (چاند)نے شرکت کی،حافظ سلمان بلالی کی نعت پاک سے نشست کا آغاز ہوا،نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔

ابھی سے آپ کی آنکھوں میں آنسو آئے جاتے ہیں
ابھی تو داستان غم سنائی ہی نہیں ہم نے
بشر مسولوی
چمن میں جب بھی  بہاروں کو اقتدار ملا
خزاں فروشوں نے پھولوں کے نام جل کے لیے
حسن عابدی فتح پوری
پکارا سب کو جاتا ہے مساجد کی اذانوں سے
مگر جاتا وہی ہے جس کو بھی توفیق قدرت ہے
مطیع اللہ حسینی
بہت اداس ہے اب یہ دہائی مانگتا ہے
ہمارا قلب ہی ہم سے صفائی مانگتا ہے
حسن نعیمی
ہیں مسلماں با وفا خود بولے گا دل آپ کا
آنکھ سے چشمہ تعصب کا ہٹا کر دیکھیے
حسان ساحر
تلاشی مدارس کی جب چاہو لےلو
کلام خدا کے سوا کچھ نہیں ہے
وثیق الرحمن شفق
تقسیم ہو رہے ہیں وہاں والدین بھی
تعلیم یافتہ جو بڑا خاندان تھا
حسیب یاور
برسات پتھروں کی ہوئی جس طرف گیا
اتنا مجھے دوانہ بنا کر چلے گئے
عتیق فتح پوری
اے خدا تو کر پوری میرے دل کی یہ حسرت
میں حلال پیسوں سے ماں کو حج کراؤں گا
حافظ سلمان بلالی
بس ان کی ایک جھلک دیکھ کر مرے دل میں
لگی جو آتش الفت تو پھر بجھی ہی نہیں
بسمل مسولوی
روبروئےنظر جب پری أگئی
یاد قدرت کی کاریگری أگئی
جاوید یوسف
ہم سبھی مل کر رہیں اک باپ کی اولاد ہیں
ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کو یہ پیغام ہے
سلمان فتح پوری
ان کے علاوہ نشست میں ونود کمار چودھری، محفوظ فتح پوری،شاداب انور، تنویر خان،غفران خان،حافظ عثمان غنی،سید حسین اظہر نعیمی، سید احمد نعیمی،سید کلیم واجد نعیمی، سید ذیشان شاہد نعیمی،سید کامران شاہد نعیمی،سید شہباز حسین نعیمی،سید شہزاد حسین نعیمی،پپو ملک،جاوید ٹھیکیدار،کفیل احمد انصاری،محمد شاداب  موجود رہے۔
آخر میں حسن نعیمی نے تمام  شعرا و سامعین کا کلماتِ تشکر ادا کیا۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago