تہذیب و ثقافت

گیتا انسانیت کے لیے ایک ضابطہ حیات اور روحانی روشنی ہے: صدر مرمو

 گیتا کی تعلیمات کو عملی جامہ پہنانا وقت کی ضرورت ہے: صدر مرمو

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج  کوروکشیتر، ہریانہ میں بین الاقوامی گیتا سیمینار میں شرکت کی۔ انہوں نے  اس دوران ’ مکھیہ  منتری سواستھیا سرویکشن یوجنا‘ بھی شروع کی اور ہریانہ میں تمام پبلک روڈ ٹرانسپورٹ سہولیات کے لیے ای ٹکٹنگ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ورچوئل موڈ کے ذریعے سرسا میں میڈیکل کالج اور اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ شریمد بھگواد گیتا صحیح معنوں میں ایک عالمی کتاب ہے۔ اس کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ یہ ہندوستان کی سب سے مشہور کتاب ہے۔

گیتا پر جتنی تفسیریں لکھی گئی ہیں شاید ہی کسی اور کتاب پر لکھی گئی ہوں گی۔ جس طرح یوگا پوری عالمی برادری کے لیے ہندوستان کا تحفہ ہے، گیتا پوری انسانیت کے لیے ہندوستان کا روحانی تحفہ ہے۔

گیتا انسانیت کے لیے ایک ضابطہ حیات اور روحانی روشنی ہے۔صدر نے کہا کہ گیتا ہمیں سخت محنت کرنا اور نتیجہ کی فکر نہ کرنا سکھاتی ہے۔ ذاتی مفاد کے بغیر محنت کرنا زندگی کا صحیح راستہ ہے۔

بے عملی اور خواہش دونوں کو ترک کر کے کام کرنے میں زندگی بامعنی بن جاتی ہے۔ خوشی اور غم میں یکساں رہنا، نفع و نقصان کو یکساں احساس کے ساتھ قبول کرنا، عزت اور بے عزتی سے متاثر نہ ہونا، اور ہر حال میں توازن برقرار رکھنا ، گیتا کا بہت مفید پیغام ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ شریمد بھگواد گیتا ایک ایسی کتاب ہے جو منفی حالات میں جوش و خروش کو فروغ دیتی ہے اور افسردگی میں امید کا اظہار کرتی ہے۔ یہ زندگی بنانے والی کتاب ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago