عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو گوگل نے ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت پیش کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریسلنگ کی دنیا میں پچھلی صدی میں جن کا نام سب سے اوپر اور سر فہرست نظر آتا ہے وہ ہیں گاما پہلوان۔ غیر منقسم ہندوستان میں گاما پہلوان کو عظیم ریسلر کا خطاب حاصل ہے۔جن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔آج گوگل نے بھی ڈوڈل بنا کر بر صغیر کے عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو    خراجِ عقیدت پیش کیا  ہے۔گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کی جانب سے اپنے لوگو کی جگہ گاما پہلوان کا ڈوڈل بنا کر اْنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ غلام محمد بخش بٹ عرف ’گاما پہلوان‘ بائیس مئی 1878 کو متحدہ ہندوستان کے پنجاب شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، وہ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے تھے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گاما پہلوان نے کیریئر میں چھوٹی بڑی پانچ ہزار باوٹس لڑی تھیں، گاما پہلوان   ہندوستان کے عظیم ترین پہلوان  میں شمار کئے جاتے ہیں ، جبکہ  تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago