سعودی عرب میں 10 لاکھ 50 ہزار بیرون ملکوں سے آئے عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ عازمین کی روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہوکر 14 گھنٹے جاری رہے گا۔ اتوار کے روز 25 جون کو اور سعودی عرب میں 8 ویں ذو الج کی شام آٹھ بجے سے عازمین کی روانگی شروع ہوئی اور پیر کی صبح دس بجے تک جاری رہے گی۔
خصوصی انتظامات کے تحت مخصوص وقت کے دوران اور ہر بس کے لیے متعین راستوں کے ذریعہ عازمین کو منیٰ پہنچایا جارہا ہے۔ اس آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کا یہ گروپ بیرون ملک سے آنے والوں کے 60 فیصد پر مشتمل ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے ذیلی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قرنی نے بتایا کہ کہ عازمین حج کو منتقل کرنے کا عمل پیر کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ اندرون ملک سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کرنے کے بعد منیٰ میں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچیں گے۔
بیرون ملک سے آنے والے باقی 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات جائیں گے۔ ان میں ایک لاکھ 80 ہزار انڈونیشیائی عازمین حج بھی شامل ہے۔ اسی طرح 7 لاکھ وہ عازمین بھی شامل ہیں جو مکہ مکرمہ سے براہ راست منگل کو عرفات پہنچیں گے۔
ڈاکٹر محمد قرنی نے مزید بتایا کہ آج پیر کی شام منیٰ میں موجود افراد کے لیے عرفات کے میدان تک پہنچنے کے لیے تین لین ہوں جن پر بار بار آمد و رفت ہوگی۔ اس ذریعہ سے ساڑھے 7 لاکھ عازمین کو منیٰ سے میدان عرفات پہنچایا جائے گا۔ وہاں روایتی نقل و حمل کے ذرائع اور ٹرین بھی 3 لاکھ 25 ہزار عازمین حج کو میدان عرفات پہنچائیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…