تہذیب و ثقافت

حج کانفرنس 2023 میں حج 2023 کو آسان بنانے پر زور

مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ دہلی کے لودھی کمپلیکس میں اسکوپ بلڈنگ دہلی میں حج کانفرنس 2023 میں حج 2023 کو آسان بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں حج کوہموار، خوشگوار اور سستا بنانے پر بات کی گئی۔

حج کانفرنس میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین اور سی ای اوز، حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر افسران، اقلیتی امور کی وزارت کے حکام، وزارت خارجہ کے حکام، سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر اور قونصل خانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ حج کے سفر کو عازمین حج کی سہولت کے مطابق بنانے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے سفر کو سستا، آسان اور پرلطف بنانے کی ضرورت ہے، حج کی ادائیگی پر فی حاجی 4 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، اسے کم از کم 3 لاکھ روپے تک لائے جانے کی ضرورت ہے۔

سفری مقامات کی تعداد میں اضافہ کرنا تاکہ عازمین حج کے لیے براہ راست اپنے گھروں کے قریب پروازمل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عازمین حج کو حج کے سفرپر جانے میں آسانی ہوگی۔ میٹنگ میں حج سے متعلق تمام بے ضابطگیوں کی جانچ کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔

اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے کہا کہ آج ہونے والی کانفرنس میں اور بھی کئی فیصلے لیے گئے ہیں، جس میں یہ کہا گیا کہ عازمین حج کو دیے جانے والے سامان کے ریٹ کم کرنے یا یہ ذمہ داری عازمین حج پر چھوڑنے کی بھی بات ہوئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago