تہذیب و ثقافت

بلہرہ کی سابق چیئرپرسن مرحومہ قریشہ بیگم کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی ضلع بارہ بنکی میں بلہرہ کی سابق چیئرپرسن اور موجودہ نمائندہ چیئرپرسن ایازخان کی والدہ محترمہ قریشہ بیگم کے انتقال پُرملال پر تمام طلبہ کو جمع کرکے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں مدرسہ کے استاد مولانا محمداخلاق ندوی نے جامعہ کےمینیجرحافظ ایاز احمد کےحکم سے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے ، ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان خصوصاً ایاز خان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

واضح ہو کہ محترمہ قریشہ بیگم  کی موت سے علاقے میں غم کی لہر ہے۔ علاقے پر مرحومہ کی انمٹ نقوش ہیں۔ یہی وجہ ہے دور دراز   پھیلے ان کے اعزہ و اقارب نے مغفرت کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ مرحومہ نیک صفت اور انسان دوست تھیں۔ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے! آمین

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago