ہندوستان واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ساتھ رہتے ہیں

طارق صدیقی کی قیادت میں وفدنے قومی بھائی چارہ کو قائم رکھنے کے لئے درگاہ محبوب الٰہی میں چادر پیش کی

ملک ہندوستان کی امن و سلامتی اور قومی بھائی چارہ کی دعا کے لئے دہلی مائنارٹی ویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین اور کانگریس کے سینئر لیڈر طارق صدیقی کی قیادت میں ایک وفد نے محبوب الٰہی حضرت نظام الدین علیہ الرحمہ کی درگاہ میں حاضری دی اور گدی نشیں اور درگاہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سید کاشف نظامی کی رہنمائی میں چادر پیش کی۔

وفد میں آل انڈیا مسلم اوبی سی مہاسماج کے فاؤنڈرچیئر مین محمد طاہر،سید غلام نظامی،سلیم انصاری،نسیم اختر انصاری،حاجی شکیل احمداور پرویز خاں وغیر ہ شامل تھے۔طارق صدیقی نے کہا کہ ہندوستان واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ساتھ رہتے ہیں اور اولیائے کرام کی درگاہ پر بلاتفریق مذہب وملت حاضری دے کر یہاں کی خوبصورتی کو مزید اضافہ کرتے ہیں مگر گذشتہ کچھ سالوں سے جس طرح کے حالات پیدا کئے جارہے ہیں اور مقدس شخصیات کی توہین کی جارہی ہے جس کے سبب ملک اور بیرون ملک میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہورہی ہے وہ باعث تشویش ہے کیوں کہ نفرت کی اس ملک میں اس کی قطعی گنجائش نہیں ہے جس کا اظہار بی جے پی نے اپنے دو لیڈران کو معطل کرکے کیا ہے جس کی ہم ستائش کرتے ہیں اور کانگریس پارٹی ودیگر پارٹیوں کی خاموشی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ آج ہم محبوب الٰہی کی درگاہ پر اس لئے حاضر ہوئے ہیں کہ یہاں ملک کی خیر و سلامتی کے لئے دعا کریں کیوں کہ صوفیائے کرام کی پوری زندگی قومی بھائی چارہ کو مضبوط کرنے میں ہی گزری۔کورونا کی وجہ سے گذشتہ دوسالوں تک اجمیر شریف اور محبوب الٰہی کی درگاہ میں حاضری نہیں دے سکا تھا آج حاضر ہوا اور خراج عقیدت کرتے ہوئے ملک میں امن وامان اور آپسی بھائی چارہ قائم کرنے کی دعا کی۔سید کاشف علی نظامی نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ دہلی ۲۲/خواجگان کی چوکھٹ ہے یہاں سے ہمیشہ پیار و محبت کا پیغام دیا گیا ہے حضرت محبوب الٰہی کی درگاہ آج مرجع خلائق بنی ہوئی ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے حاضر ہوکر فیضیاب ہوتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago