اکیس جون تاریخ کے اوراق میں: وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو یوگ دیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تاریخ میں درج کچھ 'کامیابی'، واقعات اور کہانیاں ملک و دنیا میں لازوال ہو جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک 'سویوگ' بین الاقوامی یوگا دن ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے بعد، اقوام متحدہ نے 11 دسمبر 2014 کو '21 جون' کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر قرار دیا۔ اگلے سال 21 جون 2015 کو پہلا بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا۔ ہندوستان نے پہلے بین الاقوامی یوگا ڈے پر دو شاندار ریکارڈ بنائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے راج پتھ پر 35 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ساتھ یوگا کیا۔ پہلا ریکارڈ 35,985 افراد کا یوگا کرنے کا تھا اور دوسرا ریکارڈ اس تقریب میں 84 ممالک کے لوگوں کی شرکت کا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پوری دنیا منگل (21 جون 2022) کو 'بین الاقوامی یوگا ڈے' منائے گی۔ یوگا پانچ ہزار سالوں سے ہندوستانی ثقافت کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ یوگا نہ صرف جسم کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے بلکہ دماغ کو بھی پرسکون رکھتا ہے۔ بین الاقوامی یوگا دن کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل سے ہوا۔ 27 ستمبر 2014 کو وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک ساتھ یوگا کرنے  کی اپیل کی۔ اس کے بعد جنرل اسمبلی نے 11 دسمبر 2014 کو قرارداد کو منظور کر لیا۔ تب سے بین الاقوامی یوم یوگا   وجود میں آیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوگا کا عالمی دن صرف 21 جون کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہے۔ دراصل، 21 جون شمالی نصف کرہ کا سب سے طویل دن ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اسے گرسم سنکرانتی کہتے ہیں۔   ہندوستانی روایت میں،  گرسم سنکرانتی کے بعد سورج دکشناین(یعنی جنوب کی طرف مائل ہو جاتا ہے) ہو جاتے ہیں  ۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سورج کے جنوب کی جانب مائل ہونے کا وقت  روحانی کامیابیوں کے حصول میں فائدہ مندہوتا ہے۔ اسی وجہ سے 21 جون کو 'بین الاقوامی یوم یوگا  ' منایا جاتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago