مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام “افسانے کا افسانہ” کا انعقاد 30 جولائی کو بھوپال میں

ملک کے معروف فکشن نگار اور ادبا کریں گے شرکت

مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام "افسانے کا افسانہ" کے تحت "معاصر افسانوی ادب کے فکری سروکار" موضوع پر  پروگرام کا انعقاد 30 جولائی، 2022 کو دوپہر 3 بجے سے ٹرائبل میوزیم آڈیٹوریم، شیاملہ ہلس، بھوپال میں ہوگا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی کے ذریعے ہر سال فکشن پر مبنی پروگرام" افسانے کا افسانہ" کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سال یہ پروگرام "معاصر افسانوی ادب کے فکری سروکار" موضوع پر مبنی ہے جس میں ملک کے معروف فکشن نگار اور ادبا شامل ہوں گے اور معاصر افسانوی ادب کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

پروگرام کی صدارت نعیم کوثر فرمائیں گے اور سنتوش چوبے، ڈاکٹر خالد جاوید دلی، پروفیسر شافع قدوائی علی گڑھ، ڈاکٹر نجمہ رحمانی دلی، ڈاکٹر منجری شکلا پریاگ راج اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، ساتھ ہی چندر بھان راہی اور مظفر اقبال صدیقی افسانے پیش کریں گے. پروگرام کی نظامت کے فرائض اقبال مسعود انجام دیں گے۔ یہ پروگرام طلبا اور ریسرچ اسکالروں کے لیے اہم ہے۔ سیمینار میں شرکت کرنے والے طلبا، ریسرچ اسکالروں اور اساتذہ کو اکادمی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ڈاکٹر نصرت مہدی تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago