صدر جمہوریہ اورنائب صدر، وزیر اعظم، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بسنت پنچمی کی مبارک باد پیش کی

صدر جمہوریہ اورنائب صدر، وزیر اعظم، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بسنت پنچمی کی مبارک باد پیش کی

نئی دہلی ، 16 فروری (انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریۂ ہند رام ناتھ کووند نے بست پنچمی کی مبارک باد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز عوام کو بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کی نیک خواہشات پیش کیں۔

صدر رام ناتھ کووند نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا’بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے موقع پرملک کے سبھی عوام کو دلی مبارک باد۔ میری خواہش ہے کہ موسم بہار کی آمد سے تمام اہل وطن کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی آئے۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہا’ میں وسنت پنچمی کے موقع پر عوام کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بست پنچمی کی مبارک باد دی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے موقع پر لوگوں کو مبارک با د دی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ’’بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے مبارک موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارک باد‘‘

بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کا تہوار آج پورے ملک میں دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہر سال ماگھ کے مہینے میں شکل پکش پر منائے جانے والے اس تہوار کے موقع پر ، صدر ، وزیر اعظم اور دیگر سیاست دانوں نے سب کی فلاح و بہبود کے لیے علم کی ماں دیوی سرسوتی سے دعا کی ہے۔

پرینکا گاندھی نے بسنت پنچمی کے تہوار پر دادی اندرا گاندھی کو یاد کیا

اس موقع پر ، پرینکا گاندھی نے منگل کو ٹویٹ کیا اور بسنت پنچمی پر اسکول کے دنوں کا ایک قصہ شیئر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’میری دادی اندرا جی اسکول جانے سے پہلے ہم دونوں کی جیب میں ایک پیلے رنگ کا رومال رکھتی تھیں۔ آج بھی میری والدہ بسنت کے دن سرسوں کے پھول منگاتی ہیں اور گھر کو سجاتی ہیں۔‘‘ انہوں نے علم کی دیوی ماں سرسوتی سے سب کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بسنت پنچمی پر عوام کو مبارک باد دی

قابل ذکر ہے کہ بسنت پنچمی کے تہوار پر ماں سرسوتی کی پوجا کی جاتی ہے۔ یہ تہوار زندگی میں علم اور تعلیم کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago