عالمی تنظیم انجمن محبانِ اردو ہند، قطرکے زیر اہتمام بین الا قوامی مشاعرے میں بطور صدر اور مہمان اعزازی شریک ہوں گے
نئی دہلی (۱۵ فروری )
دوحہ قطر کی موقر عالمی ادبی تنظیم انجمن محبانِ اردو ہند، قطر کے زیر اہتمام ۱۷ فروری کو شاندار ریڈیسن بلو ، گیوانہ ہال دوحہ ،قطر میں منعقد ہونے والے چودہویں سالانہ عالمی مشاعرے میں بحیثیت صدر ممتاز شاعر ،نقاد ار طنز و مزاح نگار پروفیسر خالد محمود کو مدعو کیا گیا ہے ۔
پروفیسر خالد محمود کی اردو خدمات بحیثیت صدر شعبہ ٔ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ،بحیثیت وائس چیر مین اردو اکادمی دہلی اور بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر مکتبہ جامعہ لمٹیڈ غیر معمولی رہی ہے ۔ان کی اب تک مختلف اصناف پر ۲۷ کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔
پروفیسرتسنیم فاطمہ کو بحیثیت مہمان اعزازی دعوت دی گئی ہے ۔پروفیسر تسنیم فاطمہ کا شمار ملک کے ممتاز نباتاتی سائنس دانوں میں ہوتا ہے ۔سوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ان کی گراں قدرسائنسی خدمات کے اعتراف میں مختلف با وقار عالمی اداروں کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
اس عالمی مشاعرے میں عباس تابش ، طاہر فراز، شکیل اعظمی ، مدن موہن دانش، آلوک شری واستو ،نوشہ اسرار ،تہذیب حافی،فوزیہ رباب،اسماعیل راز،عزیز نبیل ،ندیم ماہر،احمد اشفاق اور راقم اعظمی جیسے منفرد لب ولہجے کے شعرا شریک ہو ں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…