قومی

بی بی سی کےدہلی اورممبئی دفاترمیں محکمہ انکم ٹیکس کی سروےمہم دوسرےروزبھی جاری

نئی دہلی، 15 فروری

 برٹش براڈکاسٹر کارپوریشن (بی بی سی) کے دہلی اور ممبئی دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم بدھ کو دوسرے دن بھی کارروائی کرتی  رہی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم گزشتہ 21 گھنٹوں سے بی بی سی کے دفاتر میں چھان بین کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس یہ سرچ آپریشن بی بی سی کے دفتر میں انٹرنیشنل ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کر رہا ہے۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی سروے مہم تین دن تک جاری رہے گی۔ تاہم محکمہ انکم ٹیکس نے اس معاملے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا، بی بی سی نے ایک ای میل جاری کی جس میں اپنے عملے کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ساتھ ہی ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی آمدنی کے بارے میں معلومات دینے سے گریز کریں۔

منگل کو محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے بی بی سی کے دہلی اور ممبئی سمیت کچھ دیگر مقامات پر تلاشی مہم شروع کی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے فی الحال اس کی تفصیلی جانکاری نہیں دی ہے لیکن جلد ہی اس کی باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بی بی سی نے 2002 کے گجرات فسادات اور وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق ایک دستاویزی فلم بنائی تھی جس پر مرکزی حکومت نے پابندی لگا دی تھی۔ بی بی سی نے اس دستاویزی فلم کو ‘انڈیا: دی مودی کویسچن’ کے نام سے دو حصوں میں  تیار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago