پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری)شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبا،اساتذہ اور یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کو رمضان کریم کی مبارک باددی۔انھوں نے جامعہ برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’رمضان شریف کا مبارک مہینہ ہمیں صرف روحانی ترقی اور تقوی و زہد کے مواقع فراہم نہیں کرتا بلکہ ہمیں رجائیت،مثبت انداز نظرنظم و ضبط،اتحاد اور یگانگت سے بھری پری دنیا میں جذباتی اور ذہنی طورپر سالمیت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لیے تیار کرتاہے۔
اس مبارک مہینے میں ہم عبادت اور تشکر کے ساتھ مالک کائنات سے اور زمین والوں کے ساتھ رحم دلی اور دان پْن کا معاملہ کرکے اپنے رشتے مضبوط کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ ماہِ مبارک ہماری قربت کے احساس کو تقویت بخشتا ہے،اس مہینے میں خدا کی رحمتوں اور برکتوں کو ساجھا کرتے ہیں،ضرورت مندوں اور محتاجوں کے لیے اپنا وقت،پیسہ اور توانائی صرف کرتے ہیں اور پوری انسانیت کی فلاح و بقا اور خوش حالی کے لیے رب کائنات سے دعا کرتے ہیں۔“
انھوں نے مزید کہا کہ روزہ رکھنے کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ عبادات کی ادائیگی ہرکوئی انتہائی خلوص اور اہتمام کے ساتھ کرتاہے اس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی یعنی کلاس کا ہونا،بہترین تحقیقات، مرکوز مطالعات اور انتہائی فعالیت کے ساتھ چلنے والی ہم نصابی سرگرمیوں کی انجام دہی میں تن دہی اور خلوص کا مظاہرہ کرتا ہے۔
یہ مہینہ ہمیں سکھلاتا ہے کہ ہم کیسے اپنی یونیورسٹی،سوسائٹی اور ملک کے ماحول کی تعمیر میں مدد بہم پہنچا سکتے ہیں اور جن مقاصد کے حصول کے لیے ہم کوششیں کرتے ہیں ان میں خاطر خواہ جوش،توانائی اور شادمانی کی لہر دوڑاسکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…