رمضان نزول قرآن کا مہینہ

گل گلشن،ممبئی

رمضان صرف روزہ رکھنے اور زکات دینے کا ہی مہینہ نہیں ہے بلکہ یہ قرآن کے نزول کا مہینہ بھی ہے۔ قرآن ہمیں راہ راست بتاتا ہے۔قرآن کے ذریعے اللّه نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔ سب سے پہلی آیت کا مفہوم ہے کہ "اپنے رب کے نام سے پڑھو جس نے پیدا کیا ہے"۔ قرآن کا اصل مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور زندگی کے تمام امتحانات  میں  عقل و فہم کا استعمال کر کے کامیابی ہونا ہے۔انسان کو ہر ممکن جگہ تعلیم کے حصول کے لیے جد و جہد کرنی چاہیے۔

قرآن میں زندگی کے ہر مسلے کا حل موجود ہے۔قرآن کی سب سے بڑی سوره سورت البقرہ میں لین دین اور دستاویزی کاموں کے بارے میں بہت صاف طور سے خلاصہ کیا گیا ہے۔قرآن میں سائنس کے بارے میں بھی خلاصے موجود ہیں۔ چند آیات کا مفہوم اس طرح ہے کہ "کیا وہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے، وہ کیسے پیدا ہوئے تھے۔اور آسمان اسے کیسے اونچا اٹھایا گیا؟ اور پہاڑ، وہ کیسے طۓکئے گئے تھے۔"

مذکورہ قرآنی آیات سے ثابت ہوا کہ قرآن کریم کا رمضان میں نازل ہونا ایک حقیقت ہے۔ رمضان سے قرآن کریم کا تعلق بہت گہرا ہے۔ ہمیں رمضان کے اوقات وساعات کی قدر کرتے ہوئے، روزہ کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم میں مصروف رہنا چاہیے۔ رمضان اور قرآن ایک دوسرے سے اس طرح مربوط ہیں کہ یہ دونوں قیامت کے دن روزہ رکھنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کے حق میں سفارش بھی کریں گے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ إنا أنزلناه في ليلة القدر‘‘بیشک ہم نے اس قرآن کو شبٍ قدر میں نازل کیا۔"

اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا ۔ تلاوت قرآن کی فضیلت احادیث کی روشنی میں واضح ہے۔حضرت عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھلائے۔

خدائے برتر بنی نوع انسان سے 70 ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا، نگہبانی اور نگرانی کرتا ہے۔قرآن کیا ہے؟ انسانی حقوق کا وہ الہامی جس پر  خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مہر نبوت ثبت کر کے اس بات کی تصدیق کی کہ اب اگر اس پر عمل اس کی روح کے مطابق نہ کیا گیا تو یہ دنیا عذاب الہی کا گڑھ بن کر رہ جاۓگی۔ قرآن ہمارے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔حضور کی سنت، سیرت اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور عاقبت سنوار سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago