تہذیب و ثقافت

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈاکٹر عبدالرؤف کی کتاب’شاہین کی پرواز‘کا اجرا

 قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد کے ہاتھوں آج ماہنامہ ’اطلاع عام‘ آسنسول کے ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالرؤف کے سفرناموں کے مجموعے’شاہین کی پرواز‘ کا اجرا عمل میں آیا۔

اس موقعے سے شیخ عقیل نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرؤف ایک سرگرم صحافی اورمشہور  صاحبِ قلم ہیں،ان کی ادارت میں کئی سالوں سے ماہنامہ ’اطلاع عام‘ پابندی سے شائع ہورہا ہے،انھوں نے بیرون و بیرون ملک کے اپنے اسفار کی روداد اس کتاب میں بہت عمدہ انداز میں بیان کی ہے۔

اس کتاب میں ہندوستان کے مختلف شہروں کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات وغیرہ کے ان کے اسفار کا احوال بھی درج ہے،جسے پڑھ کر بہت کچھ نیا جاننے کو ملتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اردو میں سفرنامہ نگاری کا رواج قدیم زمانے سے ہے اور بہت سے اصحابِ علم و قلم نے اپنے سفرنامے تحریر کیے ہیں،جن میں سے کچھ اپنی علمی و ادبی خصوصیات کی وجہ سے بہت مشہور بھی ہیں،مجھے امید ہے کہ ڈاکٹرعبدالرؤف کے سفرناموں کا یہ مجموعہ بھی اہلِ علم کے حلقے میں پذیرائی حاصل کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago