تہذیب و ثقافت

سعودی عرب نے حج  کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا کردیا  آغاز

ریاض،02جون(انڈیا نیرٹیو)

حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے اس سال کے حج سیزن کے لیے اپنا سب سے بڑا آپریشنل پلان شروع کردیا۔ یہ منصوبہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام کی واپسی کے تناظر میں بنایا گیا ہے۔ اس میں “دو مقدس مساجد کے امور” کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے جمعرات کو منعقد میڈیا فورم کے دوران آپریشنل پریذیڈنسی پلان کے مندرجات کا انکشاف کیا۔

اس پلان میں سٹرٹیجک اہداف سے متعلق کئی اہم محوروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق رابعہ بھی موجود تھے۔اور جنرل صدر نے اشارہ کیا کہ یہ آپریشنل منصوبہ ان عظیم کامیابیوں اور طویل مدتی کامیابیوں کی توسیع ہے جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں حرمین شریفین کے مہمانوں کو فراہم کی جانب والی تمام خدمات میں بہتری لاتی ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشنل پلان کئی ستونوں پر مبنی ہے جن میں سب سے اہم اور مرکزی اہمیت اللہ کے گھر آنے والے مہمان کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پریذیڈنسی اس سال کے اپنے منصوبے میں رضاکارانہ اور انسانی ہمدردی کے کاموں کو وقف کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دو مقدس مقامات دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ کمیونٹی ہیں۔ سعودی عرب کے نوجوان مرد و خواتین کی بڑی تعداد ضیوف الرحمن کی خدمت پر یقین رکھتی اور رضاکارانہ کاموں میں پیش پیش ہوگی۔

ڈاکٹر السدیس نے ایک مربوط سروس سسٹم کی فراہمی کا حوالہ دیا۔ اس سسٹم میں وہ تمام وہ مقامات شامل ہیں جن سے معزز مہمان گزرتا ہے۔ ان میں چھ علاقے اہم ہیں۔ یہ بیرونی صحن، نماز کے ہالز، صحن مطاف، سعودی دالان اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ریاض الجنہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اللہ کے مہمانوں کو مقررہ جگہ پر سہولیات اور گردش کرنے والی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری، لائبریریوں اور ایوان صدر کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔ ان سب سہولیات کا مقصد ضیوف الرحمن کے تجربے کو بہتر بنانا اور ان پر روحانی اثرات کو گہرا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔’’صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبوی ‘‘ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مقدس مسجد کے صحنوں میں آمد سے ہی بیت اللہ کے زائرین کو ہموار نقل و حرکت کے لیے سہولیات کی فراہمی شروع ہوجاتی ہے۔ دروازوں، داخلی اور خارجی استوں کو درست طریقے سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ حجاج کرام کے لیے صحن تک آسان رسائی یقینی ہو جائے۔

شیخ السدیس نے ضیوف الرحمن کے لیے زیادہ سے زیادہ راحت حاصل کرنے کے لیے اقدامات، پروگراموں اور خدمات کو متنوع بنانے کے حرص کا اظہار کیا اور اس حوالے سے 185 معیاری پروگراموں اور اقدامات کا اعلان کیا جو اس سال کے حج سیزن میں مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کیے جائیں گے۔

ان پروگراموں میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری، پروگراموں کو ڈیجیٹائز کرنا اور مختلف شعبوں میں الیکٹرانک ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شامل ہے۔ بین الاقوامی زبانوں میں خطاب کے ترجمہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح ’’حجاج اور زائر کی خدمت ہمارا فخر‘‘ مہم بھی پیش کی جارہی ہے۔ ’’ وصول سے حصول تک‘‘ کے عنوان سے سروس بھی ان پروگراموں میں شامل ہے۔

امور حرمین کے ادارہ نے اس سال حج کے لیے ایک ایسے کیڈر کے ساتھ تیاری کی گئی ہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ اور سب سے بڑا ہے۔ اس مرتبہ حرمین شریفین میں خدمات کے لیے 14 ہزار مرد اور خواتین کارکن کام کریں گے۔ تاریخ کی سب سے بڑی تعداد چار شفٹوں میں خدمات انجام دے گی اور ان کی ایک مربوط نگران ادارے کے ذریعہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago