تہذیب و ثقافت

موضع مرزا پور میں جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرہ منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

گزشتہ شب موضع مرزا پور میں ایک جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت مولانا محمد ارقم رشیدی نے اور نظامت کے فرائض غفران کامل نے انجام دیئے۔مہمان خصوصی مفتی عبدالمتین و خورشید پردھان  رہے۔تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا ۔

مقرر خصوصی مولانا محمد ارقم رشیدی نے عوام کو خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت اور صحابہ کی زندگی ہم سب کے لئے نمونہ ہے صحابہ نے اپنی پوری زندگی  حضور ﷺ کی مرضی کے مطابق گزاری اور دین اسلام کو اللہ کے بندوں تک پہچانے میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار نذرِ قارئین ہیں:

نہ پیش کر سکی دنیا مثال دور عمر

کیا ہے آپ نے انصاف جو غلام کے ساتھ

ارقم  رشیدی

آب زمزم ہے اگر آپ کو پینا چلیے

لوٹنے رحمت و برکت کا خزینہ چلیے

قاری پرویز یزدانی

بسالے  اپنے جو قرآن پاک سینے میں

ہاں اس پہ نار جہنم حرام ہو جائے

 شرافت بسوانی

بو بکر اور عمر کا مقدر تو دیکھئے

سوئے ہیں آج بھی وہ شہ انبیاء کے پاس

حسان ساحر

چھڑا ہے جب سے ذکر سہانا رسول کا

ہر کوئی ہو گیا ہے دوانہ رسول کا

ذیشان جہانگیر آبادی

مجھے افطار کرنے کی تمنا ہے مدینے میں

مجھے بھی مسجد نبوی کے دسترخوان تک لے چل

 سراج مدنی رامپوری

در رسول پہ ارقم بھی ایک مدت سے

 بس انتظار میں رہتا ہے حاضری کے لیے

حنظلہ ارقم

جاتے ہی طیبہ میں موت مجھے آئے

 لے کر یہ ارمان مدینہ جائیں گے

الیاس ارقم

اس کے علاوہ نعمان افضل رامپوری،ساحل بسوانی ، غفران کامل نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ میں کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے آخر میں کنوینرمشاعرہ حنظلہ ارقم نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago