فکشن رائٹرس گلڈ کی 229ویں نشست شمالی کشمیر کے صحت افزا مقام منگلو پارک وٹلب میں منعقد

مرکزی دفتر سے باہر صحت افزا مقام میں اس طرح کی نشست ایک انوکھا تجربہ :  خالد حسین

جموں اینڈ کشمیر فکشن رائٹر گلڈ کی 229ویں نشست سنیچر ۲۳جولائی کو شمالی کشمیر کے صحت افزا مقام منگلو پارک وٹلب میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت اردو اور پنجابی کے معروف فکشن نگار خالد حسین نے کی۔ یہ دوسرا موقع  ہے جب گلڈ نے سرینگر سے باہر اپنی نشست منعقد کی۔ آوٹنگ کم ریڈنگ سیشن کے عنون سے یہ نشست اس لئے بھی منفرد رہی کہ پہلی بار سبھی ممبران کو کسی بھی صنف میں اپنی تخلیق پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔  نشست کی شروعات ابتدائیہ سے ہوئی جو معروف ادیب مقبول فیروزی نے  عشق و محبت  کے تعلق سے اپنے منفرد صوفیانہ انداز میں پیش کیا۔

گلڈ کے جنرل سیکرٹری اور معروف ادیب، انجینئر شفیع احمد نے انشائیہ پیش کیا ۔ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ادیب محی الدین رشی اور نوجوان قلمکار زاہد ظفر نے افسانے پیش کئے جب کہ معروف ادیب و معالج ڈاکٹر نذیر مشتاق نے اپنے چند افسانچے پیش کئے۔ اس موقعے پر شاعرانہ کلام بھی پیش کئے گئے۔ معروف ادیبہ ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی اور نوجوان ادیبہ شائستہ مبارک بخاری نے اپنی ایک غزل اور نظم سامعین کی سماعتوں کی نذر کی۔   اپنے صدارتی کلمات میں خالد حسین نے گلڈ کو مرکزی دفتر سے باہر آوٹنگ کم ریڈنگ سیشن کی صورت میں اس طرح کی نشست منعقد کرنے کو منفرد تجربے سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ قلمکار حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور صحت افزا مقام پر اس طرح کی نشست فائدہ مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے اپنا اردو افسانہ بھی سامعین کی نذر کیا۔ نشست میں پیش کی گئی سبھی تخلیقات کا حاضرین نے غور سے سنا اور ان پر سیر حاصل بحث بھی کی گئی۔ اس نشست کی ایک اور خاص بات یہ بھی رہی کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور سیر پر آئے کئی سیاحوں نے اس میں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض  گلڈ کے کارڈی نیٹر مشتاق برق نے انجام دیئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago