تہذیب و ثقافت

سعودی عرب میں150 سال پرانا غلافِ کعبہ نمائش کے لیے پیش

ریاض،25جنوری(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں 150 سال پرانا غلافِ کعبہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ثقافت سے متعلق سعودی ادارے کی سربراہ فرح ابوشلیح نے کہا کہ یہ نمائش شعور کے ایک سفر کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں 150 سال پرانے غلافِ کعبہ کی پہلی مرتبہ زیارت کی جا رہی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کسویٰ یعنی اس غلافِ کعبہ کو سیاہ ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس میں سرخ اور سبز رنگ کے ریشم کا بھی استعمال کیا گیا ہے، اسے چاندی کےتاروں سے کی گئی کڑھائی سے مزین کیا گیا ہے۔

قدیم غلافِ کعبہ کو دیکھنے والے ایک شخص نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ غلافِ کعبہ کی تیاری میں سیاہ رنگ کے سوا بھی کوئی رنگ استعمال کیا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق قدیم اسلحہ سے متعلق نوادرات بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں یہ نمائش 23 جنوری سے شروع ہوئی ہے جو اپریل میں بھی جاری رہے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago